کرونا دنیا کو کھا جائے گا ، اگر دنیا کو بچانا ہے تو یہ کام کرنا پڑے گا عالمی ادارہ صحت نے خبردارکردیا،
لاہور:کرونا دنیا کو کھا جائے گا ، اگر دنیا کو بچانا ہے تو یہ کام کرنا پڑے گا عالمی ادارہ صحت نے خبردارکردیا،اطلاعات کےمطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعارف کرائی جانے والی پابندیوں کو ختم کرنے کے بارے میں محتاط رہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کہا گیا کہ افریقا میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔عالمی ادارہ برائے صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈبلیو اچیا و آسانی دیکھنا چاہتا ہے لیکن اسی کے ساتھ ہی ’پابندیوں کو ختم کرنا مہلک مرض میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے‘۔
عالمی ادارہ برائے صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ کچھ یورپی ممالک اٹلی، جرمنی، اسپین اور فرانس میں وائرس کے کیسز میں کمی خوش آئند ہے لیکن افریقا کے 16 ممالک میں لوکل ٹرانسمیشن کا خطرہ سنگین ہوگیا ہے۔ٹیڈروس ایڈہانوم نے بتایا کہ جنیوا میں قائم ایجنسی کو وائرس سے متاثرہ تقریباً 15 لاکھ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور 92 ہزار سے زیادہ اموات کی اطلاع ملی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ ’ہر مہینے ہمیں کم سے کم 10 کروڑ میڈیکل ماسک اور دستانے، 2 کروڑ 50 لاکھ تک ماسک N-95، 25 لاکھ تک تشخیصی کٹس اور بڑی مقدار میں آکسیجن اور طبی سامان کی دیکھ بھال کے لیے دوسرے سامان کی ضرورت ہوگی۔
اقوامم متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کی جانب سے ضروری سامان اور امدادی کارکنوں کی نقل و حمل کے لیے 8 طیارے، 8 درمیانے درجے کے کارگو طیارے اور متعدد چھوٹے مسافر طیارے تعینات کرے گی جن کے 8 مرکز ہوں گے۔ٹیڈروس ایڈہانوم نے زور دیا کہ وہ ڈبلیو ایف پی کے عمل میں حصہ ڈالیں جس پر ایک اندازے کے مطابق 28 کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی۔