عمر شریف کون تھے
عمر شریف نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 19 اپریل 1955 کو آنکھ کھولی.
ان کی عمر تقریباً چار سال کی تھی جب ان کے والد کا انتقال ہوا جس کی وجہ سے ان کا بچپن کا وقت بہت مشکل حالات میں گزرا.
انہوں نے اپنی کیریئر کا آغاز 14 سال کی عمر میں سٹیج ڈرامے سے کیا. اسی سٹیج ڈرامے میں بہترین کارکردگی پر انہیں پانچ ہزار کا انعام اور 70 سی سی موٹرسائیکل میں دیا گیا.
6 سال بعد انہوں نے آڈیو کیسٹ ڈرامے شروع کئے.
ان کی مشہوری کا وجہ یہی تھی کہ انہوں نے کامیڈی کی منفرد انداز اپنایا جو کہ لوگوں کو کافی پسند آیا.
وہ مشہور کامیڈین منور ظریف کے بہت بڑے مداح تھے اور اسے اپنے روحانی استاد مانتے تھے.
عمر شریف ایک ٹی وی انٹرویو میں منورظریف سے متعلق انھوں نے کہا کہ ان جیسا آدمی اور فنکار میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا، نہ مجھے کوئی ان جیسا اچھا لگا۔ہمارے ملک کے آرٹسٹ بڑے اعلیٰ ہیں لیکن سچ کہتا ہوں منورظریف دنیا میں دوسرا پیدا نہیں ہوا۔
وہ صرف پاکستان کے بہترین اداکار نہیں تھے بلکہ پورے برصغیر کے بہترین کامیڈین تھے. انہوں نے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ بھارت کے کافی مشہور شو میں اپنا فن پیش کیا.
انہوں نے ٹی وی اور فلموں میں بھی کام کیا مگر ان کی مشہوری کی وجہ سٹیج ڈرامے بنے.
عمر شریف پاکستان کے واحد مزاحیہ فنکار تھے جس کے مداح پورے دنیا میں موجود ہے.
بالی وڈ کے مشہور اداکار ان کے مداح تھے.
ان کے 40 سالہ کیریئر کے بہترین کارکردگی پر ان کو 10 نگار ایوارڈ سے نوازا گیا اور حکومت پاکستان نے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا. بھارت کے مقبول چینل زی ٹی وی نے بے تاج بادشاہ عمر شریف کو زی ایوارڈ سے نوازا.
عمر شریف نے اپنی کیریئر میں سٹیج ڈراموں میں اداکاری، ہدایت کاری کی. انہوں نے 70 سے زائد اردو ڈرامے کے سکرپٹ لکھے اور ان میں اداکاری کے جوہر بھی خود دیکھائے.
انہوں نے ایک ڈرامہ میں 400 سے زائد بہروپوں میں نظر آئے.
انہوں نے زندگی کے 66 بہاریں دیکھ لی اور انہوں نے تین شادیاں کی تھی جس میں انہوں نے 2 کو طلاق دی تھی.
ان کی زندگی میں بہت مشکل حالات آئے جب ان کی نوجوان بیٹی حرا وفات ہوگئی جس پر وہ بہت رنجیدہ ہوئے تھے.
وہ بہت بیمار تھے جس کی وجہ سے انہوں نے حکومت پاکستان سے علاج کی اپیل کی جس پر وزیر اعظم عمران خان اور سندھ حکومت نے فری علاج کا اعلان کیا اور انہیں ائیر ایمبولینس پر امریکہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا.
امریکہ منتقلی کے دوران اسکی طبیعت خراب ہوئی جس کے بنا پر اسے جرمنی میں روکنا پڑا. جرمنی کے ہسپتال میں وہ حالق حقیقی سے جا ملے.
ان کی رحلت کے بعد فضا سوگوار رہی اور عوام نے سوشل میڈیا پر اپنے غم کا بھرپور اظہار کیا. وزیراعظم عمران خان، صدر عارف علوی، شاہد آفریدی، جاوید شیخ اور پاکستان کے مشہور شخصیات نے اظہار افسوس کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا. بالی وڈ کے جانی لیور اور دیگر شخصیات نے بھی ان کے وفات پر غم کا اظہار کیا.
جرمنی کے ہسپتال میں میت ورثا کے حوالے کردی جس کو جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا.
عمر شریف کے وصیت کے مطابق ان کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر دفن کیا جائیگا.
ٹائٹل
ٹویٹر ہینڈل
@ZeeAkhwand10