اسلام آباد :قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بلاول بھٹو کے ساتھ ساتھ کون شامل :ساری تفصیلات آگئیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس وقت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، حنا ربانی کھر بھی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں موجود ہیں
https://twitter.com/Sanaullahlakho1/status/1410568256214159360
یہ بھی معلوم ہو اہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ رضا ربانی، آفتاب شعبان میرانی، خورشید جونیجو، نوید قمر عامر مگسی، قرۃ العین مری، پلوشہ خان اور مصطفی نواز کھوکھر بھی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں موجود ہیں
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان سے متعلق صورت حال اور پالیسی پر بریفنگ دی جارہی ہے ،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے شریک ہیں
یاد رہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی سے افغانستان سے متعلق صورت حال پر بریفنگ کے لئے اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا جس پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی تھی