لاہورہائی کورٹ کے اگلے چیف جسٹس کون ہوں گے؟نام سامنے آگیا

0
22

لاہور:لاہورہائی کورٹ کے اگلے چیف جسٹس کون ہوں گے؟نام سامنے آگیا ،اطلاعات کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس امیر بھٹی کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کر دی۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوا جس میں لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس امیر بھٹی کی سفارش کی گئی۔

لاہورہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس قاسم خان 5 جولائی کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں۔یاد رہے کہ چیف جسٹس قاسم خان لاہورہائی کورٹ کے جج کے طورپریادرکھے جائیں گے کیونکہ ان کی سربراہی میں بہت سے اہم فیصلے ہوئے جوآگے چل کرمثبت رویوں کی عکاسی کرتے ہیں‌

Leave a reply