گلگت بلتستان کس کا؟ ووٹنگ کا عمل مکمل، گنتی جاری،نتائج بھی بڑے دلچسپ

0
34

اسکردو: گلگت بلتستان :گلگت بلتستان کس کا؟ ووٹنگ کا عمل مکمل، گنتی جاری،نتائج بھی بڑے دلچسپ ہوں گے ،اطلاعات کے مطابق برف باری اور شدید سرم موسم کے باوجود گلگت بلتستان میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔جبکہ قانون کے مطابق شام 5 بجے تک پولنگ اسٹیشنز میں موجود افراد ووٹ ڈال سکیں گے۔

گلگت بلتستان میں پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 1260 ہے جس میں سے مرد خواتین ووٹرز کے مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 362 ہے، 297 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 280 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔مردوں کے ساتھ خواتین ووٹرز بھی انتہائی پرجوش تھیں

الیکشن پر سیکیورٹی کے لیے 13 ہزار 481 اہلکار تعینات ہیں جب کہ دیگر صوبوں سے بھی 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز خان کا کہنا ہے کہ کہیں سے کسی بھی بدنظمی کی شکایت نہیں ملی، بیلٹ بکسز کی آر او آفس تک ترسیل اور نتائج کے لیے بھی فول پروف انتظامات کر رکھے ہیں، گنتی کا عمل بھی شفاف ہے اوربہت جلد بہت ہی دلچسپ نتائج کا سلسلہ بھی جاری ہوجائے گا

Leave a reply