بشیرمیمن کیوں چیخ رہےہیں‌،جنوبی وزیرستان میں جاکرآئل ملیں کیوں‌ لگائیں:شہبازگل نےبےنقاب کردیا

0
21

اسلام آباد :بشیرمیمن کی چیخیں کیوں نکل رہی ہیں‌:میں بتاتاہوں :شہبازگل نے بشیرمیمن کی میمنیاں بے نقاب کردیں ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سابق ڈی جی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی بشیر میمن پر سنگین الزامات لگادیے۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل نے الزام لگایا کہ بشیر میمن نے اپنی پوزیشن استعمال کر کے اپنا کارروبار بڑھایا۔

انہوں نے سابق ڈی جی ایف آئی اے کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا آپ کی 3 ملیں جنوبی وزیرستان میں ہیں؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کیا آپ نے یہ 3 ملیں اس لیے لگائی ہوئی ہیں کہ آپ ٹیکس فری آئل منگوائیں؟

اُن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میری بات حتمی نہیں ہیں یہ تحقیق طلب ہے۔شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ بشیر میمن صاحب کیا آپ نے اپنی پوزیشن استعمال کر کے اپنا کارروبار نہیں بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ سابق ڈی ایف آئی اے کو معلوم تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس چوری پر ان پر ہاتھ ڈالنا ہے، جس سے بچنے کے لیے انہوں معاملے کو سیاسی رنگ دیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بشیر میمن آپ جب وزیراعظم سے ملتے تھے تو اتنے جھک جاتے تھے کہ خدشہ ہوتا لیٹ ہی نہ جائیں۔انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو یہ فکر تھی کہ تمام کارنامے سامنے آجائیں گے

Leave a reply