اے آر وائی کو کیوں بندکیا گیا:سینیئرصحافی مبشرلقمان نے حقائق بتادیئے

0
45

لاہور:اے آر وائی کو کیوں بندکیا گیا:سینیئرصحافی،مبشرلقمان نے حقائق بتادیئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صف اول کے ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کو پیمرا نے بند کردیا ہے اسے بند کیوں کیا گیا اس حوالے سے سینیئرصحافی مبشرلقمان نے وجوہات بیان کی ہیں

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ میں خود اے آر وائی فیملی کا حصہ رہا ہوں ، میں نے کھرے سچ پروگرام کوجو اڑان اے اروائی چینل میں دیکھی کسی اور جگہ نہیں‌دیکھی،یہ چینل ہی بڑا نام نہیں بلکہ اس کے مالک بھی بہت بڑا نام ہیں ایک وقت تھا کہ پاکستان میں سونے کے کھرا ہونے پر تین اداروں کی مہرلگتی تھی ان میں سے ایک اے آر وائی بھی تھا

مبشرلقمان نے کہا کہ اس ادارے نے بڑا نام کمایا ،اس کے اسپورٹس اور انٹرنیٹینمنٹ چینلز بھی بہت مقبول ہیں ،مگرایک بات جو دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہی ہےوہ ہے کہ اس چینل اور اس کے شریف مالکان کو غلط گائیڈ کیا گیا اور ان کوآج اس جگہ لا کرکھڑا کیا گیا جس جا نتیجہ آج سب دیکھ لیا ہے

 

 

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اے آر وائی کے چینلز پر آکر لوگ پاک فوج جیسے ادارے کےخلاف بات کریں ، ٹویٹس کریں اور ایسی گفتگو اس چینل پر ہو جس سے اداروں کی عزت کا معاملہ تو یقینا اداروں کو تو دُکھ ضرور پہنچتا ہوگا ، ان کا کہنا تھا کہ میرے اے آر وائی کے بڑے بڑے لوگوں سے رابطے ہیں ،کاشف عبسی اور ایسے ہی کئی دیگر بڑے نام ہیں ، یہی وجہ ہے کہ مجھے اے آر وائی سے محبت بھی ہے کیونکہ میں نے اس ادارے کے ساتھ بہت کام کیا اور ادارے نے مجھے بہت عزت دی

مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ میں نے اے آر وائی اور ایسے ہی دیگراپنے دوستوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور اپنے ادارے کی ساکھ کو متاثر نہ کریں‌،مبشرلقمان کہتے ہیں کہ کبھی کسی گانے کے حوالے سے تنقید کی گئی تو کبھی کسی اور مسئلے پر اس لیے میں نے درخواست کی تھی کہ ایسی حرکات نہ کریں‌لیکن میری کسی نے نہ سُنی

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ معاملات حد سے گزرچکے ہیں اور اس چینلز کو بند کردیا گیاہے جو کہ ایک اچھا گمان نہیں ، ادارے کو بھی اپنی پالیسی پرنظرثانی کرنی چاہیے اورعمران خان کے پیچھے نہیں لگنا چاہیے ،عمران خان کسی کا نہیں بنتا اس لیے احتیاط سے کام لیں‌

Leave a reply