استاد محترم حافظ اویس نے خود سوزی کیوں کی؟ تہلکہ خیزانکشافات نے پردے چاک کردیئے

0
21

لاہور:استاد محترم حافظ اویس نے خود سوزی کیوں کی؟ تہلکہ خیزانکشافات نے پردے چاک کردیئے،اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے آفس میں ٹیچر حافظ اویس کی خودسوزی کا معاملہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی بنائی گئی تین رکنی کمیٹی نے خود سوزی کے معاملہ پر رپورٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیچر حافظ اویس ذہنی طور پر بیمار شخصیت کے مالک تھے۔حافظ اویس کا سکول میں خواتین اساتذہ و بچوں سے غیرمناسب اور غیراخلاقی رویہ تھاحافظ اویس کو کنٹریکٹ منسوخی کے آرڈر میں مطلوبہ اہداف حاصل نہ ہونے پر خودکشی کا مرتکب ہوا۔

انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں خودکشی پر اکسانے پر حافظ اویس کے بھائی محمد وقاص کےخلاف متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے۔ یادرہے کہ ٹیچر حافظ اویس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 20 مارچ کو میو ہسپتال میں وفات پاگئے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے میڈیا پراس قسم کی خبریں گردش کررہی تھیں‌ کہ چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن پرویز اختر کے دفتر میں انصاف نہ ملنے کی شکایت پر ٹیچر نے دل برداشتہ ہو کر تیل چھڑک کو خود کو آگ لگا لی ‘ حافظ اویس بری طرح جھلس گیا ‘تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیاگیا۔ ٹیچر حافظ اویس کو بچے پر تشدد کے الزام میں پہلے معمولی سزا دی گئی جبکہ اس سزا کےخلاف اپیل کرنے پر نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

حافظ اویس ٹیچر کے خوسوزی کے واقعہ پرچیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور پرویز اختر نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری لاہور رانا ظفر شہزاد کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیاگیاتھا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور پرویز اختر کا کہنا تھا کہ کسی استاد کو کوئی پریشانی ہے تو وہ براہ راست مجھ سے ملاقات کرے‘ اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ چیف ایگزیکٹولاہور ایجوکیشن اتھارٹی لاہورپرویزاخترکہتے ہیں کہ وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں‌کہ لاہورمیں‌اساتذہ کی ذہنی صلاحیت اوراخلاقیی گراوٹ کے حوالے سے بہت جلد سروے کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں‌

Leave a reply