fbpx

فیکٹری مالک نے نوجوان کوقتل کیوں کروایا؟اہم وجہ نے حیران کردیا

سیالکوٹ :فیکٹری مالک نے نوجوان کوقتل کیوں کروایا؟اہم وجہ نے حیران کردیا،اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ میں فیکٹری مالک سے ایڈوانس رقم لے کر کام پر نہ جانے والے نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا۔

سیالکوٹ میں فیکٹری مالک سے ایڈوانس رقم لینے والا ملازم ایک دن کام پر نہیں گيا جس پر فیکٹری کا مالک اسے گھر سے اٹھاکر لے گيا۔

بعد میں اغواء کیے گئے 21 سالہ زوہیب کی لاش ملی۔ زوہیب کے چچا کی مدعیت میں فیکٹری مالک اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتول زوہیب کے چچا نے الزام لگایاکہ اس کے بھتیجے کی فیکٹری میں مالک اور اس کے ساتھیوں نے تشدد کرکے جان لےلی۔

زوہیب نے فیکٹری مالک سے ایک لاکھ 35 ہزار روپے ایڈوانس لے رکھے تھے، ملزمان مقتول کی لاش سول اسپتال میں پھینک کرفرار ہوگئے۔ 31 مئی کو پیش آئے واقعے کی ایف آئی آر اگلے روز درج ہوئی تھی۔