fbpx

حفیظ شیخ کووزیراعظم نے کیوں ہٹایا:وجہ جان کرہرکوئی حیران

اسلام آباد :حفیظ شیخ کووزیراعظم نے کیوں ہٹایا:وجہ جان کرہرکوئی حیران ،اطلاعات کے مطابق سابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کوہٹانے کی ایک ایسی وجہ سامنے آگئی ہے کہ جس کے بارے میں جان کر ہرکوئی حیران رہ گیا ہے ،

یہ وجہ بتاتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی ‏وجہ سے وزیراعظم عمران خان مطمئن نہیں تھے اور وزیراعظم کو پریشانی تھی اسی لیے حفیظ ‏شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے وزارت خزانہ کےعہدے سے ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےنئی ٹیم لانےکا فیصلہ کیاہے، وزیراعظم نےفنانس کی نئی ‏ٹیم تشکیل دی ہے، حفیظ شیخ وزیرخزانہ نہیں رہے،حماداظہرفنانس ٹیم کی سربراہی کریں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ حفیظ شیخ کےمستقبل کےبارےمیں علم نہیں، کل تک چیزیں فائنل ہوجائیں ‏گے ملکی حقائق کومدنظررکھ کر فیصلے کیےجاتےہیں۔

شبلی فراز کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے حفیظ شیخ کوایک وقت دیا تھا کہ وہ عوام کی بہتری کے لیے ایسے اقدامات کریں کہ مہنگائی کم ہوجائے لیکن وہ ناکام رہے جس کی وجہ سے وزیراعظم نے ان سے معذرت کرتے ہوئے وزارت خزانہ چھوڑنے کا پپغام بھیج دیا تھا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.