تاجر تنظیمیں کیوں ہوئیں متحد؟

0
28

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ میں تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن کلین اپ کے خلاف تاجروں کی دونوں بڑی تنظیمیں اپنے 20 سالہ اختلافات کو ختم کر کے متحد ہوگئی ہیں دونوں تنظیموں میں پی ڈی ایم اور تحریک انصاف کے حامی تاجر شامل ہیں دونوں تنظیموں نے گذشتہ رات شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کے بعد شہر میں احتجاجی مظاہرے کیئے جبکہ دونوں تنظیموں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین چیمبر آف کامرس امجد نذیر بٹ چیئرمین مرکزی انجمن تاجران الحاج ملک محمد اسلم بلوچ صدر مرکزی انجمن تاجران میاں ذیشان پرویز اور تاجر تنظیموں کے دیگر عہدیداران ملک پرویز اقبال چوہدری احمد خورشید شیخ محمد عظیم حاجی شیخ محمد یعقوب ماجد منظور کاہلوں سیٹھ محمد عظیم میاں ظہور احمد سمیت دونوں گروپوں سے وابستہ درجنوں تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں دھواں دھار تقاریر کے بعد منظور ہونے والی قرار دادوں میں کہا گیا ہے کہ شہر کے تاجروں اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی خاطر تمام تاجر متحد ہیں سٹی پولیس کے ڈی ایس پی نے غیر قانونی طور پر دوکانوں کے شٹروں کو مسمار کروایا ہے تاجر برادری سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرے گی تاجروں کو بے روزگار ہونے سے ہر صورت میں بچایا جائے گا قبل ازیں اندرون شہر عزیر بھٹی روڈ پر تاجروں کی ریلی اور احتجاجی مظاہروں کے باعث لاہور سرگودھا روڈ کی ٹریفک 4 گھنٹے تک بلاک رہی تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرمی سر پر آجانے کی بناء پر انہیں چھ فٹ شٹر برقرار رکھنے کی اجازت دی جائے

Leave a reply