امریکا نےافغانستان میں اچانک اپنے لڑاکا جنگی طیارے کیوں‌ بھیجے؟اہم خبرآگئی

0
40

واشنگٹن:امریکا نےافغانستان میں اچانک اپنے لڑاکا جنگی طیارے کیوں‌ بھیجے؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق امریکا نے افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کی بحفاظت اپنے ملکوں کو واپسی کے لیے بمبار اور لڑاکا طیاروں کی نئی کھیپ بھیج رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے جوائنٹ چیف چیئرمین مارک ملی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ افغانستان سے نکلنے والی افواج کے تحفظ کے لیے چھ ’’بی – 52 بمبار طیارے‘‘ اور ایک درجن ’’ایف-18‘‘ جنگی طیاروں کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مارک ملی کا مزید کہنا تھا کہ بمبار اور لڑاکا طیاروں کی یہ کھیپ صدر جوبائیڈن کے حکم کے تحت 11 ستمبر تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے عمل کے دوران فوج اور غیر ملکی کنٹریکٹرز کی حفاظت کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔

امریکا کی جانب سے طیاروں کی مزید کھیپ بھیجنے کا فیصلہ اُس وقت کیا گیا ہے جب طالبان نے متنبہ کیا تھا کہ امریکا کی جانب سے یکم مئی کے بجائے فوجیوں کے انخلا کی تاریخ میں 11 ستمبر تک کی توسیع کے بعد اب وہ بھی معاہدے کی غیرملکی فوجیوں کو نشانہ نہ بنانے کی شق کے پابند نہیں رہے ہیں

Leave a reply