خون سفید ہوگئے : دوست سے بات کرنے سے کیوں روکا؟ بہن کے ہاتھوں 9 سالہ بھائی قتل

0
35

نئی دہلی: خون سفید ہوگئے : دوست سے بات کرنے سے کیوں روکا؟ بہن کے ہاتھوں 9 سالہ بھائی قتل ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں فون پر دیر تک دوست سے باتیں کرنے سے منع کرنے پر بہن نے طیش میں آکر کمسن بھائی کو قتل کردیا۔

ٹائمز آف انڈیا  کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں رونما ہونے والے اس قتل نے والدین اور پولیس کو بھی ہلا کر رکھ دیا، جس میں 15 سالہ لڑکی نے اپنے 9 سال کے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اس واقعے کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں، ان کے مطابق پندرہ سالہ لڑکی اپنے دوست سے گھنٹوں گھنٹوں موبائل فون پر باتیں کرتی تھی جس کی شکایت اس کے 9 سالہ بھائی نے والدین سے کی، اس کے باوجود بہن نے اپنے دوست سے بات کرنا نہیں چھوڑی۔

واقعے کے روز بھی والدین کی غیر موجودگی میں لڑکی اپنے دوست سے کئی گھنٹوں سے بات کررہی تھی جس پر اس کے کمسن بھائی نے اسے ٹوکا اور دونوں میں ہاتھا پائی ہوئی، اسی دوران 15 سالہ لڑکی نے ہیڈ فون کے تار سے اپنے کم سن بھائی کا گلا گھونٹ دیا اور اسے اسٹور روم میں چھپا دیا۔

والدین کو گھر آنے کے بعد جب اپنا 9 سالہ بچہ کافی دیر تک نظر نہیں آیا تو انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی اور ایف آئی آر میں اپنے پڑوسی کو نامزد کیا لیکن بچّے کا کوئی سراغ نہیں‌ مل سکا۔

والدین کو اگلے روز گھر کے اسٹور روم سے بُو آئی تو انہوں نے اسٹور کھولا، جہاں ان کے 9 سالہ بچے کو قتل کرکے اس کی لاش چھپائی گئی تھی، لاش ملنے پر پولیس نے اہل خانہ سے تفتیش کی تو 15 سالہ لڑکی نے اعتراف جرم کرلیا

Leave a reply