عمران خان کیوں روتا ہے،آخرکوئی بات تو ہے:جنرل ریٹائرڈ سید امجد نے وجہ بتادی

0
25

لاہور:عمران خان کیوں روتا ہے،آخرکوئی بات تو ہے:جنرل ریٹائرڈ سید امجد نے وجہ بتادی ،اطلاعات کے مطابق سابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید امجد نے برطانوی عدالت میں بتایا کہ براڈشیٹ نے پاکستان سے لوٹا گیا پیسہ واپس لانے کے لیے کچھ نہیں کیا،

سابق ڈی جی نیب سے گفتگو کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ سابق پراسیکیوٹر جنرل نیب فاروق آدم خان اس کھیل کا ایک بڑا کردار تھا اوریہ کہ ان کا بیٹا براڈشیٹ کے پارٹنر کے لیے کام کر رہاتھا۔

رات سنیئر صحافی مبشرلقمان سے بات کرتے ہوئے طلعت گھمن جو کہ نیب کے سابق ڈی جی رہ چکے ہیں کا کہنا تھا کہ فاروق آدم نے پاکستانی اداروں کوگمراہ کیا اورایسے جال میں پھنسایا کہ وہ سمجھ نہ سکے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فاروق آدم کس کا مہرہ تھا یہ بھی بہت جلد سامنے آجائے گا

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید امجد کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ کے ساتھ معاہدہ متعلقہ وزارتوں سے منظوری کے بغیر کیا گیا، براڈشیٹ نیب کی دی گئی معلومات کو ہی ہدف کے خلاف استعمال کرتا رہا۔

سابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید امجد کہتے ہیں‌ کہ براڈشیٹ نیب کو کوئی مفید معلومات دے سکا نہ پیسہ واپسی میں مدد کر سکا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کیوے موسوی نے بھی اس سارے معاملے کو پچیدہ بنانے کی کوشش کی

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید امجد کہتے ہیں کہ انہون نے اپریل 2000 میں امریکی ریاست کولوراڈو میں براڈشیٹ کے دفتر کا دورہ کیا تھا۔جہاں جھوٹو‌ں پرمبنی کہانی کوسچ بنانے کے لیے بڑی ڈرامے بازی کی گئی

سابق چیئرمین نیب جنرل ریٹائرڈ سید امجد کہتے ہیں کہ انہوں نے براڈشیٹ کے دفتر کے دورے کے بعد ان سے معاہدہ کیا تھا، دورے کے دوران پاکستانی وفد کو جعلی معلومات کی بنیاد پر پر یزینٹیشن دی گئی تھیں

یاد رہے کہ عمران خان شروع دن سے کہہ رہے ہیں‌کہ یہ چند بڑے خاندان ملک سے پیسہ لوٹ لوٹ کرباہرلے جاتے ہیں اس پیسے کو یا تو چھپاتے ہیں یا پھراس کو حلال کی کمائی ثابت کرنےکے لیے جھوٹوں کا سہارا لیتے ہیں اوریوں کئی دہائیوں سے پیسہ لوٹ کر باہر کے ممالک میں پہنچا دیا ہے

Leave a reply