fbpx

یہود مخالف پوسٹرزکیوں لگائے؟گوگل نے اہم بڑے افسرکونوکری سے فارغ کردیا

تل ابیب :یہود مخالف پوسٹرزکیوں لگائے؟گوگل نے اہم بڑے افسرکونوکری سے فارغ کردیا ،اطلاعات کے مطابق ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے یہودیوں کے خلاف پوسٹ لگانے پر اپنے اہم شعبے (ڈائیورسٹی)کے سربراہ کو نوکری سے نکال دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق گوگل ڈائیورسٹی سربراہ کیماؤ بوب نے 2007 میں یہودیوں کے خلاف ایک تحریر لکھی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’یہودیوں کو قتل و غارت اورجنگ کی نہ ختم ہونے والی بھوک ہے۔‘

 

یہ تحریر اسرائیل اور فلسطین میں کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے دوران ایک بار پھر سامنے آگئی۔ اپنی تحریر میں کیماؤ نے مزید لکھا تھا کہ ’یہودی بےحس قوم ہے، جنہیں دوسروں کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں۔‘

گوگل کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈائیورسٹی سربراہ کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا، اور اپنی اس تحریر پر انہوں نے معافی مانگی ہے تاہم اب وہ گوگل ٹیم کا حصہ نہیں رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.