fbpx

فیصل واوڈا کے لیے سینیٹ کا ٹکٹ کیوں ؟ سندھ سے پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

کراچی :فیصل واوڈا کے لیے سینیٹ کا ٹکٹ کیوں ؟ سندھ سے پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج،اطلاعات کے مطابق سندھ سے آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو کوسینیٹ کا ٹکٹ دینے پرتحفظات کا اظہارکیا ہے

 

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ سینٹرل ریجن کے عہدیداران نے گورنر سندھ کو خط لکھ کر فیصل واؤ ڈا اور سیف اللہ ابڑو کو سینٹ ٹکٹ دینے پہ شدید احتجاج کیا ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کارکنوں کا کہنا ہے کہ سیف ابڑو چند ماہ قبل پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ ان پہ کرپشن مقدمات زیر سماعت ہیں ، عہدیداروں نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.