رات گئے لاہورایئر پورٹ کوکیوں بند کردیا گیا؟اہم خبرسے تہلکہ مچ گیا

لاہور:رات گئے لاہورایئر پورٹ کوکیوں بند کردیا گیا؟اہم خبرسے تہلکہ مچ گیا،اطلاعات کے مطابق لاھور ایئرپورٹ اور اطراف غیر متوقع اور شدید دھند کے باعث آنے جانے والی تمام فلائیٹوں کا آپریشن اتوار کی صبح نو بجے تک مکمل طور پر بند کر دیا گیا ھے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق دھند کے باعث رن وے اور اطراف حد نگاہ نہایت کم رہ گئی جے جس کے بعد فلائیٹ آپریشن کو اتوار صبح نو بجے تک ملتوی کر دیا گیا ھے،

ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ھدایت کی ھے کہ لاھور ایئرپورٹ آنے جانے سے پہلے فلائیٹ انکوائری پر رابطہ کر لیں تاکہ مزید پریشانی سے بچا جا سکے۔

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہواہے کہ لاھور ایئرپورٹ بند ھونے کی وجہ سے فلائیٹ انکوائری کے رابطہ نمبر پر ٹیلی فون کالز کا تانتا بندھ گیا اور مسافر اپنے آنے جانے والی پروازوں کے متعلق معلومات حاصل کرتے رھے جس میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.