وفاقی دارالحکومت میں سابق وزیراعظم کے بھائی کے گھر ڈکیتی

وفاقی دارالحکومت میں سابق وزیراعظم کے بھائی کے گھر ڈکیتی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے

سابق وزیر اعظم ظفراللہ جمالی کے بھائی کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے ،اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس میں مسلح افراد میر جان محمد جمالی کے گھر سے نقدی اورطلائی زیورات لوٹ کرفرار ہو گئے، واقعہ کی پولیس کو اطلاع دے دی گئی، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں، ملزمان جلد کو گرفتار کرلیں گے،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

اسلام آباد میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر شہریوں نے احتجاج کیا ہے اور کہا کہ آئے روز جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے کبھی دن دہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں تو کبھی پولیس اہلکاروں کو دن دہاڑے گولیاں ماری جا رہی ہیں ایسے میں عوام کا تحفظ کون کرے گا؟ شہریون نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد میں پولیس کا نظام بہتر کیا جائے

Comments are closed.