وفاقی بورڈ نے گیارہویں، بارہویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سال 2024 جماعت گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ۔
فیڈرل بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق گیارہویں جماعت میں پاس ہونے والے طلباء کا تناسب %58.75 جبکہ جماعت بارہویں میں پاسنگ پرسنٹیج %82.58 رہی ہے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق گیارہویں جماعت میں سال 2024 کے سالانہ امتحانات میں حصہ لینے والے طلباء کی تعداد 93257 تھی ۔ جس میں کامیاب طلباء کی تعداد 53369 رہی۔ اسی طرح بارہویں جماعت میں حصہ لینے والے طلباء کی تعداد 90518 تھی جس میں کامیاب طلباء کی تعداد 72653 رہی ۔
جاری کردہ نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ پنجاب کالج برائے خواتین خیابان صادق سرگودھا سے تعلق رکھنے والی عروبہ عاصم نے 1065 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔آرمی پبلک سکول اینڈ کالج گجرانوالہ کینٹ سے تحریم عمران نے1054 نمبر لے اسی طرح آرمی پبلک سکول اینڈ کالج گرلز راولپنڈی کینٹ سے ہاجرہ نجیب نے بھی 1054 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ، آرمی پبلک سکول اینڈ کالج گرلز راولپنڈی کینٹ سے عافیہ واجد اور آرمی پبلک سکول گرلز لاہور کینٹ نے 1053 نمبر لیے اسی طرح آرمی پبلک سکول اینڈ کالج طفیل روڈ لاھور کینٹ سے آمنہ ریاض نے بھی 1053 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پری انجینئرنگ گروپ میں ہیٹک سکول اینڈ کالج برائے خواتین ٹیکسلا کینٹ سے تعلق رکھنے والی ہُدیٰ علی مرتضیٰ نے 1045 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔صدیق پبلک سکول بوائز مدینہ ٹاؤن لوہی بھیر اسلام آباد سے عبداللہ جواد نے 1043 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔صدیق پبلک سکول بوائز مدینہ ٹاؤن لوہی بھیر اسلام آباد سے محمد حسیب اقبال اور آرمی پبلک سکول فورٹ روڈ راولپنڈی کینٹ سے 1037 نمبر لیے جبکہ زانیہ قاسم آرمی پبلک سکول فورٹ روڈ راولپنڈی نے بھی 1037 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
سائنس جنرل گروپ میں کنکورڈیہ کالج ڈی ایچ اے اسلام آباد سے حوریہ مبشر ڈار نے 1036 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔آرمی پبلک سکول فورٹ روڈ راولپنڈی کینٹ سے عیشاء صدیق نے 1025 نمبر لے دوسری جبکہ بحریہ کالج نیول کمپلیکس ای ایٹ اسلام آباد سے امان اجمل نے 1023 لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔کامرس گروپ میں ہارورڈ کالج مین پشاور روڈ راولپنڈی سے لائبہ نور السلام نے 971 اور پنجاب کالج جی سکس ون آبپارہ اسلام آباد سے ایواز فہیم خان نے بھی 971 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔پاکستان اردو سکول عیساء ٹاؤن بحرین سے تعلق رکھنے والی آمرا محمود نے 966 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔نٹرنیشنل سکول آف پاکستان پی او بکس 9038 کویت سے فیضان علی نے961 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی
اسی طرح ہیومنٹی گروپ میں ایف جی کالج برائے خواتین کشمیر روڈ راولپنڈی کینٹ سے سیرت فاطمہ نے 1003 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ،ایف جی پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین واہ کینٹ سے سجل بلال نے 1001 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔پنجاب کالج جی سکس ون آبپارہ اسلام آباد سے عشمال نور نے 980 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
حکومت سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے مستقل طور پر کوشاں ہے،وزیر تعلیم
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ سید جنید اخلاق نے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی کو امتحانی نظام کے بارے میں بریف کیا اور پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد پیش کی ،اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے مستقل طور پر کوشاں ہے اور مختلف اصلاحات متعارف کروا رہی ہے تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ حکومت کی کوششوں کا مقصد ملک کے تمام طلبہ کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے اجاگر کر سکیں۔ آخر میں، وفاقی وزیر تعلیم نے تمام کامیاب اور ہونہار طلبہ کو ان کی انتھک محنت اور لگن پر مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر میں وفاقی وزیر تعلیم ، وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی، چیئرمین فیڈرل بورڈ سید جنید اخلاق اور سیکرٹری فیڈرل بورڈ ڈاکٹر بشیر خان نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔
بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی
اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا
بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے
بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی
بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا
ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں
مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال
بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد
ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں
شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج