fbpx

وفاقی بجٹ،ملازمین کے لئے خوشخبری،وہیں ٹیکس بھی لگ گئے

اتحادی حکومت نے اپنا پہلا وفاقی بجٹ پیش کر دیا ہے،

وفاقی بجٹ میں حکومت نے جہاں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی نوید سنائی ہے وہیں ٹیکسز بھی لگائے ہیں، حکومت کا کہنا ہے کہ بجٹ عوام دوست ہے اور عوام کو ریلیف ملے گا دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے اس بجٹ کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہو گا، کاروباری حلقوں میں بھی بجٹ کے حوالہ سے ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آیا ہے، کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں جب پاکستان کی معیشت کمزور ہو چکی ہے، حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا، تنخواہوں کے ساتھ ملازمین کی پنشن میں بھی برابر اضافہ کرنا چاہئے تھا، کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ بجٹ میں جو ٹیکس لگائے گئے اس سے آنے والے مہنگائی کے طوفان کو نہیں روکا جا سکے گا، وفاقی حکومت نے بجٹ میں شوبز انڈسٹری کے لئے بھی مراعات کا اعلان کیا، سگریٹ پر ٹیکس لگایا گیا، جس سے اربوں روپے ریونیو جنریٹ ہو گا،

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بجٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ بجٹ پیش کرنے کے بعد حکومتی لوگ کہہ رہے ہیں‌ کہ بڑا متوازی بجٹ ہے لیکن اس کا پتہ دو تین ماہ بعد چلے گا جب بجلی اورپٹرول کی قیمتوں کے بڑھ جانے سے غریب پر بوجھ پڑے گا المیہ تو یہ ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود اکثرلوگوں کوبجٹ کے بارے میں بھی نہیں پتہ اور نہ ہی کوئی شخص بجٹ کی باریکیوں کے بارے میں جانتا ہے جو کہ اسے جاننا چاہیے

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل