مزید دیکھیں

مقبول

آرمی چیف سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ کی ملاقات

پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

سیالکوٹ: پاکستان بیت المال کی جانب سے رمضان میں مستحق افراد کے لیے افطار کا اہتمام

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) وزیر اعظم پاکستان میاں...

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

لاہور: معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹرذاکر نائیک نے سابق وزیر...

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب: اسحاق ڈار کی شرکت متوقع، آڈیو لیکس پر بھی غور کیا جائے گا

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل پی ایم ہاوس میں ہوگا۔ نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کریں گے۔ آڈیو لیکس کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم دورہ امریکہ پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔ اسحاق ڈار کی بطور وزیرخزانہ کابینہ اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ کابینہ کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت ہو گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی آڈیو لیکس پر گفتگو ہوگی۔ عمران خان کی کالز سمیت دیگر سیاسی معاملات پر کابینہ ارکان اپنی رائے دیں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7ستمبرکےکابینہ کمیٹی برائےنجکاری کےفیصلوں کی توثیق ہو گی۔ وفاقی کابینہ21ستمبر کواقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کابھی جائزہ لےگی۔ کابینہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کےمنصوبےلیونگ انڈس انیشیٹیوکی منظوری دے دی.
واضح‌رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پاکستان کو 98 اور 2013 کی طرح معاشی بھنور سے نکالیں گے۔ انہوں نے پانچ سال بعد وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سےاپنے وطن واپس آگیا ہوں، وزیراعظم اور نواز شریف نے وزیرخزانہ کی ذمہ داریاں دی ہیں۔ لہذا پوری ایمانداری سے نبھانے کی کوشش کروں گا.

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مجھے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں قبول کروں۔ بڑی امید ہے کہ ہم معیشت کو درست سمت میں لے کر جائیں گے۔ خیال رہے کہ نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے وطن واپس گزشتہ رات پہنچے ہیں اور انہوں نے معیشت کو بہتری کی ڈگر پر لانے کا وعدہ کیا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ پورے اتر پائیں گے یا نہیں؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra