وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی تشہیری بورڈز کے خلاف جاری خصوصی مہم

0
27

چیف کمشنر عامر علی احمد کی ہدایات پر وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی تشہیری بورڈز کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت کاروائیاں جاری ہیں، ڈی ایم اے ٹاسک فورس نے آج 26 نمبر چونگی اور کھنہ پل سے غیر قانونی تشہیری میڈیا ہٹا دیا، ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی نے ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کو تجاوزات اور تشہیری بورڈز کے خلاف خصوصی مہم شروع کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے۔، مہم کے ابتدائی روز ڈی ایم اے ٹیموں نے ایف 10 مرکز سے تجاوزات مسمار کر دی تھی

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد ڈی ایم اے ٹاسک فورس نے آج علی الصبح کھنہ پل اور 26 نمبر چونگی کے اطراف میں نصف سائن بورڈز،شاپ بورڈز،ٹین ٹونٹی اور دیگر تشہیری بورڈز پر نصب میڈیا ریمو کر دیا۔ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کی غیر قانونی سرگرمیاں روکنے کیلئے ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کو خصوصی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔وفاقی دارالحکومت کی حدود میں تجاوزات اور غیر قانونی تشہیری بورڈز کے خلاف زیرو پرسنٹ ٹالرینس پالیسی بنائی گئی ہے۔اسلام آباد پوری دنیا میں پاکستان کا چہرہ ہے اس کی خوبصورتی لوٹانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

۔ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کیپٹن ریٹائرڈ علی اصغر تجاوزات اور غیر قانونی تشہیری بورڈز کے خلاف ڈی ایم اے ٹاسک فورس 24 گھنٹے فیلڈ میں موجود رہیں گی۔ مہم کے ابتدائی دو روز میں شہر کے 80 فیصد غیر قانونی تشہیری بورڈز سے میڈیا ریمو کر دیا گیا ہے
کسی بھی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مہم کو 100 فیصد کامیاب بنائیں گے۔ایڈورٹائزنگ کمپنیوں اور انکے مالکان کو غیر قانونی تشہیری بورڈز خود ہٹانے کیلئے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ڈرائیکٹر ڈی ایم اے

Leave a reply