وفاقی دارالحکومت میں گلگت بلتستان کے شہریوں کی زمین پر قبضہ کر لیا گیا

0
25

وفاقی دارالحکومت میں گلگت بلتستان کے شہریوں کی زمین پر قبضہ کر لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد تھانہ کورال کے علاقہ کرپا میں قبضہ مافیا نے گلگت بلتستان کے علاقہ نگر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کے کس طرح اسلحہ کی نمائش کی جا رہی ہے۔ مسلح افراد نے فائرنگ بھی کی لیکن اس کے باوجود تاہم ملزمان کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں لائی گئی جونکہ اسلام آباد پولیس پر ایک سوالیہ نشان ہے۔متاثرہ افراد نے تھانہ کورال پولیس کو تحریری درخواست دے دی تھی۔درخواست محمد حسین ولد علی محمد نامی شہری کی طرف سے دی گئی تھی

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ 5 فروری 2021ء کی شام پانچ بجے میں اپنے رشتہ داروں غلام عباس ولد رمضان علی، محمد علی ولد شفاعت علی، ناصر حسین ولد عبداللہ و دیگر کے ہمراہ اپنی خرید کردہ اراضی پر موجود تھاکہ اسی اثناء میں مسلح ملزمان قیصر، اشفاق، شاہ زیب و دیگر پانچ افراد ہمارے پلاٹ پر آگئے اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارا تعلق گلگت بلتستان کے علاقہ نگر سے ہے۔آج سے گیارہ سال قبل 2010ء میں ہم چھ سات کزن نے مل کر یہاں پانچ کنال جگہ چوہدری خورشید سے خریدی تھی۔ جس پر ہماری چار دیواری بھی موجود ہے۔

لیکن آج جب اپنی خرید کردہ جگہ پر تعمیرات شروع کرنے لگے تو ملزمان نے فائرنگ کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کی۔تاہم ملزمان کی طرف سے سرعام فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود کورال پولیس نے تاحال واقعہ کا مقدمہ تو درج کرلیا لیکن ابھی تک ملزمان کے خلاف نہ تو کوئی کاروائی ہوئی اور نہ گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ ملزمان کی جانب سے مختلف طریقوں سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں

Leave a reply