وفاقی کابینہ میں پھر ہو گی تبدیلی، کبھی بھی مفت یہ کام نہیں کر سکتے، وزیراعظم مایوس؟

0
37

وفاقی کابینہ میں پھر ہو گی تبدیلی، کبھی بھی مفت یہ کام نہیں کر سکتے، وزیراعظم مایوس؟

وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کبھی بھی مفت میں گھر نہیں دے سکتی،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کمزورطبقے کیلئےکسی نےنہیں سوچا،سواسال میں اچانک چینی کی قیمت 26روپےاوپر چلی گئی، مہنگی چینی کے باعث عوام کے 120 ارب روپے شوگر ملز کے پاس چلے گئے، وفاقی کابینہ میں دو تین تبدیلیاں کچھ روز میں ہوجائیں گی،میں کیا کرتا انہوں نے کارٹیل بناکرعوام کو لوٹا ہے،عوام کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، سب کی بات سننےکو تیار ہوں، یہ نہیں ہوسکتا کہ غریب کیلئےقانون اورامیر کیلئے اور ہو ،ملک میں کرپشن اور فراڈ طاقتور لوگ کرتے ہیں،گھربنانے کیلئےبینکوں کی شرکت ضروری تھی،25لاکھ کےگھرمیں حکومت نے 3 لاکھ کی سبسڈی دی ہے،مجھ سےپوچھا جاتا ہے کہاں ہے مدینہ کی ریاست؟ شوگرمافیا،ایف آئی اے کی تحقیقات میں خوفناک چیزیں سامنےآئی ہیں اگرکسی کوتحفظات ہیں تواس کوسن سکتے ہیں،ملک میں قانون کی بالادستی قائم کرناچاہتے ہیں،

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے ان علاقوں میں رہنے کیلئے رجسٹریشن کرائی ہوئی ہے،سال کے آخر تک تمام تحصیلوں میں ہاؤسنگ منصوبے شروع ہوجائیں گے، اگر 10ہزارروپے مہینے کی قسط پر 10 سال میں یہ آپ کا گھر ہوجائےگا، جب تک قانون نہیں تھا بینک قرض دینے کو تیار نہیں تھے،قانون پاس کرنے پر میں عدلیہ کا شکر گزار ہوں، ہمیں دو سال عدالت سے قانون پاس کرانے میں لگے، بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی، ہاؤسنگ سیکٹر سے 30 دیگر صنعتیں چلنا شروع ہوجاتی ہیں،

Leave a reply