وفاقی کابینہ اجلاس، لاک ڈاؤن میں توسیع کی کر دی سفارش، کب تک؟

0
16

وفاقی کابینہ اجلاس، لاک ڈاؤن میں توسیع کی کر دی سفارش، کب تک؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان میں لاک ڈاؤن دو ہفتوں تک برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ اراکین نے کہا کہ احتیاط سے ہی کرونا کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اس لئے لاک ڈاؤن میں دو ہفتے کی توسیع کی جائے ،لاک ڈاؤن میں توسیع کا حتمی فیصلہ نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا

آج ہی نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہو گا ، گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن میں توسیع کی تجویز دی تھی جس کی وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی تائید کی تھی، لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ آج ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا، آج کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں.

Leave a reply