وفاقی کابینہ اجلاس ہو گا آج،آرمی ایکٹ ترمیم سمیت دیگر اہم امور پر ہو گی مشاورت

0
21

وفاقی کابینہ اجلاس ہو گا آج،آرمی ایکٹ ترمیم سمیت دیگر اہم امور پر ہو گی مشاورت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم پر مشاورت ہوگی، شرکا کو موڈیز کی رپورٹ پر بریف کیا جائے گا۔

آج ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر، سندھ اور بلوچستان سے  کمیشن کے اراکین کی تقرری سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں، کابینہ میں سیاسی، معاشی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی غور ہو گا، اقتصادی رابطہ کمیٹی اور سرمایہ کاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں واپڈا کے ممبر پاور اور ممبر واٹر کی عارضی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی، چیئرمین اکادمی ادبیات کی تقرری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اور کمپی ٹیشن کمیشن پاکستان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی آج دوبارہ وزیر بننے کے بعد وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں شریک ہوں گے.

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کر دیئے، عمران خان نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کے خط کا جواب دے دیا۔وزیراعظم کی جانب سے تجویز کر دہ ناموں میں سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی اور عبدالجبار قریشی شامل ہیں جبکہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے لئے 3، 3 نام خط کے جواب میں دیئے، شہباز شریف نے سندھ کے لئے نثار درانی، جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام جبکہ بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، محمد روف عطاء اور راحیلہ درانی کے نام بھجوائے تھے

Leave a reply