وفاقی کابینہ اجلاس، سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا

0
51

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا۔ اجلاس میں کابینہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل عمل نہیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزرا نے شرکت کی، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا، کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا،کابینہ کے فیصلہ کے باوجود رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے چارج نہ چھوڑنے کا معاملہ بھی زیرغور آیا،کابینہ اراکین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ قابل عمل نہیں ائین اور قانون سے انحراف کرکے یہ فیصلہ دیا گیا۔ حکمران جماعت کے وکلا کو سنا تک نہیں گیا ،اس معاملے کو پارلیمنٹ سمیت تمام متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گے

کابینہ اجلاس میں آئینی اور قانونی امور میں مختلف آپشنز پر غور کیا گیا،وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے اقلیتی بنچ کے فیصلے پر اظہار تشویش کیا، وزیر قانون کی جانب سے فیصلے پر بریفنگ کے بعد حکومت نئی حکمت عملی بنائے گی

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے فیصلہ مسترد کر دینا کافی نہیں ہے۔ آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا کر لاڈلے کو مسلط کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آج کا فیصلہ اس سازش کا آخری وار ہے جس کا آغاز آئین کو re-write کر کے پنجاب حکومت پلیٹ میں رکھ بنچ کے لاڈلے عمران کو پیش کی گئی کہ لو بیٹا، توڑ دو تاکہ ہم جیسے سہولت کاروں کی موجودگی اور نگرانی میں تمھیں دوبارہ سیلیکٹ کیا جائے۔ 2018 میں جو کام فیض، کھوسہ اور ثاقب نثار نے انجام دیا تھا، وہ ذمہ داری اب اس بنچ نے اٹھا لی ہے۔ اس خوفناک اور ڈھٹائی سے کی گئی سہولت کاری اور ون مین شو کے خلاف سپریم کورٹ کی اکثریت نے بغاوت کر دی۔ وقت آ گیا ہے کہ پارلیمنٹ اس سہولت کاری کو اپنے آئینی اور قانونی ہاتھوں سے روک دے۔

 عدالتوں میں کیسسز کا پیشگی ٹھیکہ رجسٹرار کو دے دیا جائے

 آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے بنچز تشکیل

حکومت صدارتی حکمنامہ کے ذریعے چیف جسٹس کو جبری رخصت پر بھیجے،امان اللہ کنرانی

9 رکنی بینچ کے3 رکنی رہ جانا اندرونی اختلاف اورکیس پرعدم اتفاق کا نتیجہ ہے،رانا تنویر

چیف جسٹس کے بغیر کوئی جج از خود نوٹس نہیں لے سکتا،

Leave a reply