وفاقی کابینہ پرمشاورت، پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان کریںگے وزیراعظم ہاوس میں افطار

0
24

وفاقی کابینہ پرمشاورت، پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان کریںگے وزیراعظم ہاوس میں افطار
وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان کو آج افطار پر بلا لیا

وزیر اعظم کی جانب سے افطار ڈنر وزیرا عظم ہاوس میں ہو گا وزیر اعظم پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان کی حمایت پر شکریہ ادا کریں گے،نئی کابینہ سے متعلق اتحادیوں سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی وفاقی کابینہ کے ناموں کا اعلان آج رات تک متوقع ہے. وزیراعظم کی جانب سے افطار ڈنر میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، بلاول زرداری، اختر مینگل سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے،

دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اعلان آج متوقع ہے، وزارت داخلہ کا قلمدان رانا ثنا اللہ کودیے جانے کا امکان ہے، وزارت اطلاعات ونشریات کا قلمدان مریم اورنگزیب کودیے جانے کا امکان ہے، پیپلزپارٹی کےراجہ پرویز اشرف کو اسپیکراورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست جے یوآئی ف کودیے جانے امکان ہے باپ پارٹی اور بی این پی مینگل کو بھی 2،2 وزارتیں دی جائیں گی اے این پی کو وزارت مواصلات دی جائے گی،آزاد ارکان کوبھی وزارتیں دئیے جانے کا امکان ہے سندھ کا گورنر ایم کیو ایم، پنجاب کاگورنرپیپلزپارٹی سےہوگا،کے پی کے کاگورنر جےیوآئی، بلوچستان کا بی این پی مینگل سے ہوگا،

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) نے بھی تحریک انصاف کے جلسوں پر جوابی حکمت عملی تیار کر لی ہے عیدالفطر کے فوری بعد پنجاب کے بڑے شہروں میں عوامی جلسوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں کو جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے جلسوں سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز مشترکہ طور پر خطاب کریں گے

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی میں استعمال نہ کیا جائے،درخواست دائر

صنعتکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے صنعتی مسائل کے حل کی امید لگا لی

عدالت کیوں قومی اسمبلی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

Leave a reply