وفاقی وزیر داخلہ سے مصری سفیر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر اہم تبادلہ خیال

0
26

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں مصر کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر طارق داہروگ سے ملاقات کی ، پاکستان اور مصرکے درمیان تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امورپر بات چیت کی گئی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور مصرکے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں ، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مذہبی اور ثقافتی تعلقات بہت گہر ے ہیں پاکستان اور مصرکے تعلقات اسلامی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں،پاکستان اور مصرکا بین الاقوامی امور پر اکثر یکساں موقف ہے۔

مصری سفیر نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے عوام کے درمیان رشتے بہت گہرے ہیں۔ہر موسم کے ساتھی ہیں۔ پاکستان اور مصر کے درمیان داخلی سلامتی کے تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک میں عظیم ثقافتی ورثہ موجود ہے۔ سیاحت کو فروغ دینےکے لئے اقدامات کی ضرورت ہے

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مصری سفیر کی وزارت داخلہ آمد پر انہیں سووینیر پیش کیا۔ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔

Leave a reply