وفاقی وزیر داخلہ کا فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، یادگار شہداء پر حاضری

0
15

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے ہیڈ کوارٹر فرنٹئیر کور بلوچستان دورہ کیا ، وزیر داخلہ نے امن و امان کے قیام کے لئے فرنٹئیر کور بلوچستان کے کردار کی تعریف کی ، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ سے ملاقات کی

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی وزیر داخلہ کو بلوچستان میں آپریشنل تیاریوں سرحدوں کی نگرانی اور امن وامان پر تفصیلی بریفننگ دی گئی ۔۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلوچستان میں امن کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ، امن وامان کو بہتر بنانے کے لیے بین الصوبائی رابطہ کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔

Leave a reply