وفاقی وزیر اطلاعات کا مریم نواز کے خطاب پر شدید رد عمل

0
19

اسلام آباد وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا اپوزیشن کے بیانات پر ردعمل سامنے آگیامریم نواز
کے خطاب پر شدید رد عمل شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز کا انداز خطاب انتہائی ناشائستہ تھا،نواز شریف ملک میں لوٹا کریسی کے بانی رہے ہیں ،

کیا پاکستانی عوام چھانگا مانگا میں رکھے گئے سیاسی رہنماؤں کا واقعہ بھول جائیں گے؟ ن لیگ اور پیپلزپارٹی اپنی کرپشن اور نااہلی کے باعث عوام میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں،اپوزیشن رہنما گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں میں ہمارے جلسوں میں عوام کی بھرپور شرکت سےبوکھلا چکے ہیں
گلگت بلتستان کے عوام بلاول سے پوچھتے ہیں جو کام پانچ سال میں نہیں ہوسکے اب کیسے ہونگے؟

یاد رہے کہ مریم نواز ان دنوں انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو کے ہمراہ گلگت بلتستان میں موجود ہیں

Leave a reply