وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

0
38

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی ہے،

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر غور کیا گیا،اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستانی عوام سعودی حکومت اور عوام کے لیے بہت احترام رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات کی قابل ذکر تاریخ ہے۔ سعودی عرب، پاکستان کا پراعتماد اور قابل اعتماد دوست ہے۔

وزیردفاع پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات باہمی اعتماد پرمبنی ہیں۔ باہمی برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہش مند ہیں۔ پاکستان اوراس کے عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

سعودی عرب سے بڑا فیصلہ آ ‌گیا،اسرائیل کو 440 واٹ کا جھٹکا، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سعودی عرب کے حوالہ سے کشمیر کے کردار پر بیان کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تناؤ کی کیفیت تھی، تا ہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا، بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کا دورہ کیا اور چین کے دورے میں ایک بیان دیا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست اور تعلقات مضبوط ہیں،بعدا زاں اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پیسے واپس نہیں مانگے اور نہ ہی تیل بند کیا ہے

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی وزیر خارجہ شاہ محود قریشی کے بیان کے بعد متحرک ہوئے، باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق سعودی سفیر کی ابھی تک وزیراعظم سے ملاقات نہیں ہوئی تا ہم اپوزیشن جماعتوں کے قائدین، مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور وفاقی وزراء سے وہ مسلسل ملاقاتیں کر رہے ہیں،سعودی سفیر کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، فواد چوھدری، شیخ رشید احمد، اسد قیصر،گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب، چوھدری شجاعت،مولانا فضل الرحمان، سینیٹر ساجد میر،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، مولانا زاہد محمود قاسمی، سینیٹر فیصل جاوید، فواد چوھدری و دیگر سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں

Leave a reply