شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کودل کی سخت تکلیف،میڈیکل رپورٹس تشویش ناک

0
28

لاہور:پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ قومی اسمبلی میں‌اپوزیشن لیڈرمیاں‌شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کو اچانک دل کی سخت تکلیف ہونے کی وجہ سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ،ڈاکٹروں کی تشخیص اورمیڈیکل رپورٹس کی تحقیق نے صورت حال کو تشویش بتایا ہے،شہباز شریف ان دنوں نواز شریف کی سیاسی بقا کے لیے اس وقت لندن میں اپنی روایتی سرگرمیوں‌میں مصروف ہیں‌

باغی ٹی وی کےمطابق ابھی تھوڑی دیر پہلے شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کو اچانک سینے میں شدید درد ہوئی ، جس پرتہمینہ درانی کوپنجاب کارڈیالوجی پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں‌نے ہنگامی بنیادوں پرچیک کرنے کے بعد انجیوگرافی کا مشورہ دیا ، اطلاعات کے مطابق تہمینہ درانی کے اہم ٹیسٹ بھی ہوگئے ہیں‌اور یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ انجیوگرافی بھی کردی گئی ہے،

ذرائع کےمطابق تہمینہ درانی کو دل میں تکلیف کی وجہ سے تھیلئم سکین ٹیسٹ بھی ہوچکا ہے جس کے بارے میں بتایا جارہا ہےکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ یہ ٹیسٹ تسلی بخش نہیں ہے، ڈاکٹرز کی طرف سے رپورٹس کے بعد ابھی تک صورت حال غیرتسلی بخش بتائی جاتی ہے ،

باغی ٹی وی کے مطابق یہ بھی اطلاعات ہیں کہ تہمینہ درانی ہسپتال سے گھر پہنچ چکی ہیں‌ اور جہاں ان کا بہت زیادہ خیال رکھا جارہاہے.ڈاکٹرز کے مطابق ابھی مزید میڈیکل ٹیسٹس کی ضرورت ہے تاکہ دل کی حالیہ تکلیف کے بارے میں واضح صورت حال سامنے آجائے

یادرہے کہ تہمینہ درانی شہباز شریف کے حرم کی زوجہ خاص ہیں‌جوپردے کی سکرین کےپیچھے سیاسی درجہ حرارت میں‌ اضافے کا سبب بنتی رہتی ہیں ،تہمینہ درانی شریف فیملی کے گلے کی ہڈی ہیں‌جوشریف فیملی کے اندرونی اختلافات سے بخوبی آگاہ ہیں‌اوران کے بیانات سے شریف فیملی کےلیے سیاسی میدان اور خاندانی نظام میں‌ بہت زیادہ تپش محسوس کی جاتی ہے

تہمینہ درانی عورتوں‌اور بچوں کے حقوق کے لیے بھی کام کرتی ہیں‌ اور فخرہ کھرنامی خاتون کوجو کہ بہت زیادہ جل گئی تھیں‌اپنے خرچے پراٹلی سے علاج کروایا، تہمینہ درانی کو سزاکے طورپراس وجہ سے 10 مرلہ گھرمیں‌ رکھا گیا ہےکہ اس نے اپنے دیورمیاں‌نواز شریف کو شاہانہ طرز زندگی ترک کرنے اورسادہ زندگی اختیارکرنے کا مشورہ دیا

تہمینہ درانی ایک سوشل ورکر خاتون ہیں اور ہمیشہ دکھی انسانیت کےلیے کوشاں‌رہتی ہیں‌، تہمینہ درانی اسی جزبے کے تحت عبدالستارایدھی کےساتھ بھی کام کرچکی ہیں،تہمینہ درانی کی اس صف کی وجہ سے معاشرے میں ان کو خاص مقام حاصل ہے

یہ بات بھی قابل غور ہے کہ تہمینہ درانی نے سادگی کا اصول اپنی زندگی پرلاگو کیا ،یہی وجہ ہےکہ آج دل کی سخت تکلیف کے باوجود تہمینہ درانی نے اس ہسپتال میں‌ اپنا علاج کروانے کو ترجیح دی جہاں‌عامۃ الناس کا بھی علاج کیا جاتا ہے

Leave a reply