بیوی نےشوہر پرکھولتا ہوا پانی ڈال دیا:کب اورکیوں‌ ڈالا:شرمساربات سن کرسب شرمسارہوگئے

0
40

سڈنی : بیوی نےشوہر پرکھولتا ہوا پانی ڈال دیا:کب اورکیوں‌ ڈالا:شرمساربات سن کرسب شرمسارہوگئے ،اطلاعات کے مطابق شوہر نے 28 سالہ ازدواجی رشتہ ختم کرنے کی بات کی تو آسٹریلوی خاتون نے غصے میں آکر شوہر پر کھولتا ہوا پانی ڈال دیا۔

شوہر کو کھولتے ہوئے پانی سے جلانے کا واقعہ آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی سے 28 سالہ شادی شدہ زندگی ختم کرنے کی بات کرکے خود کو مشکل میں ڈال لیا۔

علیحدگی کا سن کر ماریہ ڈوریس نامی خاتون شدید اضطراب و غصے میں مبتلا ہوکر اپنی بیٹی کو فون ملایا اور بتایا کہ وہ شراب پی کر اس کے باپ کو جلا دے گی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون اس وقت تک سگریٹ پیتی رہی جب تک پانی کھول نہیں گیا، جس کے بعد خاتون نے گھر کے ٹیلی فون کی لائن معطل کی اور شوہر کا موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں اٹھا کر اپنے رکھ لی اور پھر کھولتا ہوا پانی سوتے ہوئے شوہر کے اس کے چہرے اور جسم پر ڈال دیا۔

Leave a reply