افغان شہریوں کے انخلا کے لیے آخری حد تک جائیں گے: جرمن چانسلر

0
25

برلن:افغان شہریوں کے انخلا کے لیے آخری حد تک جائیں گے،اطلاعات کے مطابق جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ ڈیڈ لائن کے بعد بھی افغان شہریوں کو ملک سے باہر لے جانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے عالمی برادری کو طالبان سے بات چیت کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

تفصیل کے مطابق جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڈ لائن کے بعد بھی افغانوں کو ملک سے لے جانے کی کوشش کریں گے۔ ڈیڈ لائن ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ جرمن فوج کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کو پیچھے چھوڑ دیں، برلن 31 اگست کے بعد بھی لوگوں کو نکالنے کی کوشش کرے گا۔

جرمن سربراہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں پچھلے 20 سال کی پیش رفت کو بچانا ہے تو طالبان سے بات کرنا ہوگی۔

جرمن چانسلراینگلا مرکل کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اب افغانستان امن کی بحالی سب سے زیادہ ضروری ہے اور اس کےلیے عالمی برادری کوشاں ہے

Leave a reply