جاسوس غبارہ گرانے پرچین سےمعافی نہیں مانگیں گے:امریکی صدر
واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا جاسوس غبارہ مار گرانے پر چین سے معافی نہیں مانگے گا۔
بھارتی پولیس نے پاکستان کا جاسوس غبارہ پکڑنے کا دعویٰ کردیا
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ چین غبارے کو جاسوس کے لیے استعمال کررہا تھا تاہم شمالی امریکا میں مار گرائے گئے تین اجسام کسی ملک کے لیے جاسوسی نہیں کررہے تھے۔
پی آئی اے طیارہ،غبارہ بھارت نے تحویل میں لے لیا
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ غبارے کے معاملے پر چینی ہم منصب شی جن پنگ سے بات کریں گے۔ ہم کوئی نئی سرد جنگ نہیں چاہتے تاہم اس معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے۔جو بائیڈن نے کہا کہ بائیڈن نے کہا کہ کوئی غلط سوچ نہ رکھے۔ اگر کوئی چیز امریکی شہریوں کے لیے باعث خطرہ بنے گی تو اسے مارگرایا جائے گا۔
امریکہ کیجانب سے چین کا "جاسوسی غبارہ” گرا نے پر چین کا ناراضگی کا…
چین نے غبارے کو جاسوسی کے لیے استعمال کرنے کی تردید کی ہے۔ چین کے مطابق غبارہ موسم کی معلومات جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا اور اپنے راستے سے بھٹک گیا تھا۔ چین کا غبارہ بحر اوقیانوس کے اوپر 40 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا جب اسے امریکی جنگی طیارے نے مار گرایا تھا۔