مزید دیکھیں

مقبول

احمد نورانی،ضمیر فروش اور تحریک انصاف کا خریدا ہوا ایجنٹ

پاکستان میں صحافت کی دنیا میں احمد نورانی ایک...

بجلی 4.84 روپے سستی ہونے کا امکان، فیصلہ محفوظ

کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ...

سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لیے...

عمران خان کو پیپلزپارٹی اورن لیگ سےخطرہ؟ 5 اگست کودنیا کوایک پیغام دیں‌گے: شیخ رشید

اسلام آباد:عمران خان کو پیپلزپارٹی یا ن لیگ سےکوئی خطرہ ؟ 5 اگست کودنیا کوایک پیغام دیں‌گے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو پیپلزپارٹی یا ن لیگ سےکوئی خطرہ نہیں، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔ 5 اگست کو یوم استحصال منایا جائے گا، محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ افغان سفیرکی بیٹی کے کیس میں افغان تحقیقاتی ٹیم آئی ہے، افغان سفیر کی بیٹی ہماری بیٹیوں کی طرح ہے، پولیس نے 11 لوگوں کو پکڑا تھا جن میں 4 ٹیکسی ڈرائیور شامل ہیں، ان سے تفتیش کا ریکارڈ موجود ہے۔ اسلام آباد پولیس افغان تفتیشی حکام کے جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ ڈپلومیٹک انکلیو کو محفوظ اور ماڈرن بنانے کیلئے ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام سے متعلق جمعرات کو اجلاس طلب کر لیا ہے، ماہ مقدس میں ہرصورت امن وامان برقراررہےگا، چاہتے ہیں کسی کے عقیدے کو چھیڑیں نہ اپنا عقیدہ چھوڑیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف 11 میں سیلاب آیا، ہمارے پاس ریسکیو 1122 ہی نہیں، ڈی سی اسلام آباد کو نالوں پر قائم تمام تجاوزات گرانے کا حکم دیا ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی کے نالوں پر قائم تجاوزات ختم کریں گے، 30 اگست تک نالوں پرقائم تجاوزات ختم ہونی چاہئیں۔ ہولی فیملی ہسپتال میں خصوصی اقدامات کرنے جا رہے ہیں، ایف آئی اے، نادرا، سائبرکرائم میں تبادلے کرنے کی ہدایت کی ہے، بیرون ملک نادرا اور پاسپورٹ کے محکمے میں موجودہ افراد واپس آ کررپورٹ کریں، چین ہماراعظیم دوست ہے، ہرمشکل میں ساتھ دیا