رات گئے پاکستان میں نئے امریکی سفیر ولیم ایڈورڈ ٹوڈ کی نامزدگی بہت اہم قراردی جانے لگی

0
31

اسلام آباد:رات گئے پاکستان میں نئے امریکی سفیر ولیم ایڈورڈ ٹوڈ کی نامزدگی بہت اہم قراردی جانے لگی ،اطلاعات کےمطابق امریکا کے ڈپٹی انڈر سیکرٹری فار منیجمنٹ ولیم ایڈورڈ ٹوڈ کو پاکستان کے لیے امریکا کا نیا سفیر نامزد کردیا گیا۔

ولیم ای ٹوڈ نے حالیہ دنوں میں امریکا کے جنوب اور وسطی ایشائی امور کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری کے طور پر کام کیا اور وہ فروری 2018 میں ڈپٹی انڈر سیکرٹری برائے منیجمنٹ مقرر کیے گئے۔دوسری طرف اہم حلقے قطرمیں افغان طالبان اورامریکہ کے درمیان ہونے والے معاہدے سے ایک دن قبل امریکی سفیر کی نامزدگی کواہم قراردے رہے ہیں

ولیم ای ٹوڈ جون 2017 سے مئی 2019 تک قائم مقام انڈر سیکرٹری فار منیجمنٹ رہے اور جون 2017 سے جنوری 2019 تک فارن سروس کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی کام کیا۔ولیم ای ٹوڈ کمبوڈیا اور برونائی میں امریکا کے سفیر رہ چکے ہیں جبکہ ای ٹوڈ نے کابل میں امریکی سفارت خانے اور امریکی محکمہ خارجہ میں بھی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔

Leave a reply