مولوی اورشراب،واعظ اورمیخانہ،شیخ جی اورمئے نوشی — از فردوس جمال

0
28

مولوی اور شراب،واعظ اور میخانہ،شیخ جی اور مئے نوشی
اف توبہ یہ ملا بھی اندر سے گنڈا پوری ہیں.

کل سے اس تصویر کو لیکر دیسی لبرلز اور لنڈے کے دانشور مولویت کو آڑے ہاتھوں لئے ہوئے ہیں،واعظ اور میخانے سے متعلق جتنی شاعری تھی اسے بھی جھاڑ کر زنبیلوں سے اچھالا گیا اور واہ واہ سمیٹی گئی.

یہ قطعی لازم نہیں کہ ہر داڑھی اور ٹوپی والا شخص مولوی ہی ہو اسی تصویر میں ہی دیکھ لیجئے پیچھے کھڑا محافظ بھی تو داڑھی والا ہے،بقول کسے مولوی شراب فروش نہیں ہے بلکہ چور نے داڑھی رکھ لی ہے.

اگر یہ مان بھی لیں کہ یہ بدبخت شخص مولوی تھا تو یہ کہاں کا انصاف ہوگا کہ فرد واحد کی غلطی ساری مولویت کے سر تھوب دی جائے.

پاکستان میں ڈھائی کروڑ مرد و خواتین شراب نوشی کے عادی ہیں انہیں بھی شراب مولوی سپلائی کرتے ہیں؟

پاکستان میں شراب کی فیکٹری صرف مری بروری راولپنڈی سالانہ 50 لاکھ لٹر بیئر اور 18 لاکھ لٹر لیکر تیار کرتی ہے،
ان کے ہاں 600 ملازمین کام کرتے ہیں،کھلے عام شراب ساز
اس فیکٹری کا مالک مولوی ہے؟ یہاں کام کرنے والے چھ سو
ملازمین کسی مدرسے کے پڑھے ہوئے ہیں؟

پاکستان کے تمام بڑے ہوٹلوں،نائٹ کلبوں،لیٹ نائٹ پارٹیوں
اور امراء کی شادیوں میں ولایتی شراب کے جام چھلکتے ہیں،پیمانوں سے پیمانے ٹکراتے ہیں،ان کو بھی اعلی برانڈ کی ولایتی شراب مولوی سپلائی کرتے ہیں؟

ملک کے سب سے مقدس ایوان پارلیمنٹ لاجز میں شراب کی بوتلیں مولوی سراج الحق لیکر گئے تھے؟

ہاں میں شراب پیتا ہوں لوگوں کا لہو نہیں کا نعرہ سرعام کسی مولوی نے بلند کیا تھا ؟

پاکستان کے بہت سارے ایسے علاقے جہاں کے لوگ شرفاء مشہور ہیں،زمانہ ان کی شرافت کے گن گاتا ہے وہاں گھروں میں دیسی شراب بنتی ہے اس کے ذمہ دار بھی مولوی؟

ایک آدھ سال پہلے حافظ آباد کے قریب شراب سے بھرا ٹرک الٹ گیا،7000 بوتلیں شراب کی سڑک پر بکھر گئیں وہ کس کی تھیں پکڑ کر میڈیا پر پیش کیا ؟ نہیں نا ! اس لئے کہ وہ شراب سپلائی کرنے والا مولوی نہیں تھا.

اگر اعداد و شمار نکالے جائیں تو پاکستان میں ہونے والے ہر جرم کے پیچھے مونچھ والے نکل آئیں گے بدنام مگر بچارہ
مولوی ہے،مولوی سافٹ ٹارگٹ ہے اس لئے بھی کہ شاید وہ
قانون اور میڈیا خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا ہے.

تحریر : فردوس جمال

Leave a reply