ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے، چین کا اعلان

0
28

چین نے اعلان کیا ہے کہ ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

باغی ٹی وی : ” روئٹرز” کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے منگل کو بریفنگ میں بتایا کہ چین توقع کرتا ہے کہ 2022 کے ونٹر اولمپکس کو "آسان طریقے سے” اور شیڈول کے مطابق منعقد کیا جائے گا،کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کے آنے سے اولمپکس کے شیڈول پر فرق نہیں پڑے گا.

کورونا کی نئی قسم، سعودی حکومت کیجانب سےعمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری

چین میں پھرکورونا کیسز میں اضافہ:ماہرین صحت پریشان ہوگئے

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤکا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ نئے وائرس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کی ہماری کوششوں کو یقینی طور پر کچھ چیلنج درپیش ہوں گے،لیکن جیسا کہ چین کو کورونا وائرس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کا تجربہ ہے، ہم آسانی اور کامیابی کے ساتھ اس چیلنج کو مکمل کر لیں گے۔

بیجنگ میں 4 فروری سے 20 فروری تک تمام ایتھلیٹس اپنے متعلقہ اہلکاروں کے ساتھ کھیلوں کا حصہ بنیں گے لیکن ان میں غیر ملکی سیاح اور شائقین موجود نہیں ہوں گے۔

چین میں زیرتعلیم پاکستانی اسٹوڈنٹس کا مستقبل ؟؟؟ بقلم:ڈاکٹر زاہد جٹ

"اومی کرون” تشویش کا باعث تو ہے لیکن بے چینی کی وجہ نہیں،امریکی صدر

کھیلوں میں کھلاڑیوں کو کلوز لوپ ببل میں رکھا جائے گا ، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کورونا کی جانچ کی جائے گی۔ چین میں صحت کے حکام کے مطابق 1.1 بلین سے زیادہ افراد کو کورونا وائرس کے خلاف مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

اپنی "زیرو کوویڈ” پالیسی کے تحت، چین کے پاس دنیا کے سخت ترین کوویڈ 19 کی روک تھام کے اقدامات ہیں۔

Leave a reply