سوئی نادرن گیس جیسےادارے کی بحالی اورترقی کےلیےرضوان اللہ خان کا انتخاب.کابینہ نے قابل تحسین فیصلہ کیا، مبشرلقمان

0
21

لاہور:سوئی نادرن گیس جیسےادارے کی بحالی اورترقی کےلیےرضوان اللہ خان کا انتخاب.کابینہ نے قابل تحسین فیصلہ کیا، ایسے فیصلوں سے قومی اداروں کی کارکردگی بہترکی جاسکتی ہے، سنیئرصحافی اورممتاز تجزیہ نگارنے سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے نئے چیئرمین کی تقرری پرحکومت کے فیصلے کو خوب سراہا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کابینہ کے فیصلے کوسراہتے ہوئے کہا ہےکہ بہت دیر بعد کسی نے اس بہت بڑے ادارے کی بقا، بحالی اورترقی کے لیے سوچا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے قومی اداروں کی بحالی کے سلسلے میں یہ ایک اہم قدم ہے ، مبشرلقمان نے مزید کہا کہ رضوا ن اللہ خان جو کہ ایک انتہائی قابل،محنتی اورپروفیشنل کے حساب سے ایک بہترین شخص مانے جاتے ہیں‌

 

ذرا ئع کے مطابق مبشرلقمان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بڑا عرصہ ہوگیا ہے کہ یہ ادارہ تنزلی کی طرف جارہا تھا ، تاہم موجودہ حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر سے ایک انتہائی قابل ،دیانتدارآدمی کوپبلک سیکٹرکے اس اہم ادارے کا چیئرمین بناکرحقیقت میں ایک گڈگورننس کی بہترین مثال قائم کی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اب امید کی جاسکتی ہےکہ یہ ادارہ پھلے پھولے گا اورملک و قوم کے مفاد میں بہترین خدمات دینے کا سہرا بھی اس کے سرسجے گا

Leave a reply