عراق سے امریکی فوج کا انخلا، کیمپ سے نکلنے والے قافلے پر بم حملہ، جانی ومالی نقصان کا خدشہ

0
31

بغداد :عراق سے امریکی فوج کا انخلا، کیمپ سے نکلنے والے قافلے پر بم حملہ،بڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصان کا خدشہ ،ا طلاعات کے مطابق عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے آغاز کے ساتھ ہی ہفتے کے روز بغداد اور الغزالیہ کے درمیان شاہراه پر ایک دھماکہ ہوا تاہم اس دھماکے کے نتیجے میں جانی ومالی نقصان کا خدشہ ہے

 

 

 

اردو العربیہ کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب دارالحکومت بغداد کے شمال میں قائم التاجی بیس سے امریکی فوج کا ایک قافلہ باہر نکل رہا تھا۔رپورٹر نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں قافلے کو مادی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔نامہ نگار نے بتایا کہ عراق میں امریکی فوج کمپنیوں کو اپنے سامان کی منتقلی کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے دورے کے دوران عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یقین دلایا کہ عراق سے مزید امریکی فوجیوں کو مرحلہ وار نکالاجائے گا اور اگلے تین سال میں امریکی فوج عراق سے نکل جائے گی۔

 

الکاظمی نے العراقیہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے ساتھ ملاقات خوش گوارموڈ میں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا نے عراق میں معاشی تعاون ، سلامتی اور امریکی فوج کی عرا ق میں موجودگی کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق سے امریکی فوج کے انخلاف پر وزیر خارجہ اور ان کے امریکی ہم منصب کی سربراہی میں حکمت عملی کے ذریعے اتفاق رائے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور عراق کے درمیان طے پانے والے تمام معاملات عراقی عوام کے مفاد میں ہ

Leave a reply