وہ نقاب پوش کون ہیں جو پارلیمنٹ میں گھسے؟ علی محمد خان کا سوال

عمران خان گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر باجوہ سے ملاقات کرنے گیا تھا، خواجہ آصف کا انکشاف
qomi

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس ہوا

پی ٹی آئی رکن اسمبلی علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات جنہوں نے پارلیمنٹ پردھاوا بولا ان پرآرٹیکل 6 لگناچاہیے،وہ نقاب پوش کون ہیں جو پارلیمنٹ میں گھسے، یہ جمہوریت پر حملہ ہے،پاکستان کے آئین پر حملہ ہے، افسوس ہے ہندوستان، اسرائیل،امریکہ سے نہیں میرے اپنے وطن کے نقاب پوش ایوان میں گھسے،یہ حملہ سپیکر صاحب آپ پر ہے، یہ حملہ شہباز شریف پر ہے یہ حملہ بلاول پر ہے،آپ اس معاملے پر کھڑے ہو جائیں ،اگر آپ کھڑے نہیں ہوتے تو پارلیمنٹ کو تالا لگا کے چلے جاتے ہیں ،جس طرح نو اپریل کو کھڑا تھا آج بھی کھڑا ہوں ،مریم نواز شریف میرے لیے بہن کی جگہ ہے ،ضرورت ہے قوم اور فوج یکجان ہوکر کھڑے ہوں ،درخواست ہے آپ اپنا کردار ادا کریں ،کل آپ کے بھائیوں کو یہاں سے اٹھایا گیا ،اراکین کو پارلیمنٹ کے سامنے اٹھایا گیا،اگر جناح ہاؤس پہ حملہ پاکستان پہ تھا تو پارلیمنٹ پہ حملہ پاکستان پہ حملہ نہیں ہے ؟

صاحبزادہ حامد رضا نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل رات میں اپنے ساتھیوں کیلئے یہاں پر آیا تھا ،آج ہم یہاں پر اپنا آئینی کردار ادا کرنے آئے ہیں ،رات کو تین بجکر سولہ منٹ پر قومی اسمبلی میں نقاب پوش داخل ہوئے،ہم مختلف کمروں میں بیٹھے ہوئے تھے ،جب نقاب پوش داخل ہوئے تو کمروں کی لائٹیں بند کردی گئیں ،عامر ڈوگرزین قریشی، شیخ وقاص اکرم اور نسیم شاہ کو گرفتار کیا جاتا ہے ،احمد چھٹہ اور اویس جھکڑ کا پتہ نہیں کہاں پر ہیں ،میں بانی پی ٹی آئی کا اتحادی ہوں اور رہوں گا ،اس ایوان کی کازروائی کے بعد سارجنٹ ایٹ آرمز کو کہیں کہ مجھے گرفتار کریں ،اگر کہیں پر بھی میرے خلاف ایف آئی آر ہے تو مجھے وہاں پیش کریں،ایف آئی آر میں صرف چار لوگ نامزد تھے ،لوگوں کو گردن سے پکڑ کر گرفتار کیا گیا،بیرسٹر گوہر کو کالر سے پکڑ کر گرفتار کیا گیا،میں کوئی مجرم نہیں ہوں میرے والد نے طالبان کے خلاف تقریر کی ،ہمیشہ دہشت گردی کی خلاف بات کا اگر ریاست یہ صلہ دیتی ہے تو ٹھیک ہے

پارلیمنٹ کے گیٹ کے اندر اراکین کو گرفتار کیا جاتا ہے تو کیا بچا ہے ،نوید قمر
پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر گھس کر گرفتاریاں،یہ کیا ہے جو الزامات سامنے آرہے ہیں میرے پاس یقین کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے ،یہ پارلیمنٹ اور آئین پر سراسر حملہ ہے ،پارلیمنٹ کے گیٹ کے اندر اراکین کو گرفتار کیا جاتا ہے تو کیا بچا ہے ،آپ کو سنجیدہ انکوائری کرکے کارروائی کرنا پڑے گی ،اگر کارروائی نہیں ہوگی تو سلسلہ نہیں رکے گا،تحقیقات کر کے سنجیدہ ایکشن لینا پڑے گا، ایک ہی راستہ ہے، پارلیمنٹ پر حملہ ادھر سے ہو یا کہیں اور سے ہمیں ایک ہونا ہو گا،

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا امتحان ہے ، آپ آئین کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں یا نہیں، محمود اچکزئی
محمود اچکزئی نے کہا کہ بینظیر اور میاں نواز شریف نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے معاہدہ کیا ، کل جس انداز سے پارلیمنٹ اور آئین کی بے عزتی کی گئی ، آپ سمیت سب نے بار بار آئین کا حلف لیا، یہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا امتحان ہے ، آپ آئین کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں یا غیر جمہوری قوتوں کے دم چلے بننے کو ترجیح دیتے ہیں ، سپیکر نے محمود خان اچکزئی کے نامناسب الفاظ حذف کردیئے

آپ اداروں کو سینگوں پر اٹھا لیں اور پھر کہیں آپ کو کچھ نہ کہا جائے ،رانا تنویر
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نےقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے اسلام آباد جلسے کے معاہدے کی پاسداری کی،کیا سٹیج پر ماوں بہنوں کو گالیاں دیا جانا انہوں نے کلچر نہیں بنادیا ،آپ رجوع کریں ،کیا نومئی کرکے انہوں نے خود یہ سب کچھ نہیں کیا ،کبھی بنگلہ دیش کا حوالہ دیا جاتا ہے ،یہی جو کررہے ہیں پھر وہی ہوگا،آج پارلیمان کی باتیں سب کو یاد آرہی ہیں ،بلاول نے ان کی حکومت کو قدم بڑھانے کا کہا تھا دیکھ لیا ان کا قدم ،قرآن اٹھاکر کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ نے منشیات سمگل کی،ان کے لیڈر کو تو ایکسر سائز مشین ملی ہوئی ہے ،رانا ثنا اللہ کو کہاں رکھا گیا تھا ،آپ اداروں کو سینگوں پر اٹھا لیں اور پھر کہیں آپ کو کچھ نہ کہا جائے ،جب ان کا لیڈر سٹیج سے گرا تو نوازشریف نے اپنی الیکشن مہم دوروز کے لئے روک دی تھی

جو ہوا قانون کے مطابق ہوا،اٹک پل پر انتظار کریں گے، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ریاست نے احتجاج کیا ،صحافیوں نے احتجاج کیا اِس پر کسی کو کیا اعتراض ہے،گزشتہ روز جوہوا وہ قانون کےمطابق ہوا،صوبہ وفاق پرحملے کی بات کرے گاتوردعمل توآئےگا،کیاپاکستان کا وجو د ایک شخص کےوجود سے نتھی کیاجاسکتاہے ؟ یہ الفاظ، اس قسم کا ری ایکشن جو کل آئے اسکو جسٹی فائی کرتے ہیں، یا یہ کہا جائے کہ پشتونوں کا حملہ لے کرپنجاب پرحملہ آور ہوں گے،پنجاب پرحملے کی بات ہوگی تو کیانتیجہ نکلے گا؟پاکستا ن کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیاگیا ، جب آپ کہیں کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں تو اس کا کیا ری ایکشن آئے گا؟جس قسم کی زبان استعمال کی گئی، اوپر والے بیٹھے ہوئے،ہمارے دوست،کولیگ، انہوں نے بھی احتجاج کیا،آپ بتائیں کہ کبھی بھی اس ایوان کی تاریخ مین اس ہاؤس کی،اور پریس گیلری والے ہرٹ ہوئے ہوں،پاکستان کے وجود کو پرسوں چیلنج کیا گیا، پاکستان کی سالمیت، اتحاد کے خلاف بات کی گئی، فیڈریشن کو چیلنج کیا گیا، اس کے بعد کیا توقع کرتے ہیں، اس قسم کی باتیں کل کے ری ایکشن کو جواز فراہم کرتی ہیں،کل کا عمل پرسوں کا ری ایکشن تھا، پاکستان کے وجود کو پرسوں چیلنج کیا گیا، پاکستان کے فیڈریشن کو چیلنج کیا گیا، اس کے بعد آپ کیا توقع رکھتے ہیں؟ ہم آپ کا اٹک پُل پر انتظار کرینگے،انکا لیڈر(عمران خان) گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر باجوہ سے ملاقات کرنے گیا،میں نے علی محمد خان کی دم پر پیر رکھ دیا اب اس چیخیں نکل رہی ہیں ،رویئے درست نہیں ہوں گے یہ کہیں گے کہ ہم نے بات کرنی تو فوج سے، یہ کہاں لکھا ہے کہ فوج سے بات کرے،15 دن کا کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کروانے کا آج دوسرا دن ہے ہم انتظار کررہے کہ وہ آئے لشکر لیکر ،13 دن باقی ہیں،اس نے جو ہمارے بارے کہا ہے ہم اٹک کے پل پر انتظار کریں،انکا تو صرف چیئرمین گرفتار ہے جبکہ میرا لیڈر تو پورے خاندان سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے ضمیر بیچے ہوئے ہیں یہ ڈارمے بند کریں

خواجہ آصف کی تقریر کے دوران علی محمد خان نے احتجاج کیا تو خواجہ آصف نے کہا کہ یہ اس کابینہ میں شامل تھا جس نے مجھ پر آرٹیکل 6 لگایا،یہ رنگ بازی کر رہا ہے یہ درود شریف پڑھ کر جھوٹ بولتا ہے پھر درود شریف پڑتا ہے،میں نے ان کی دم پر پیر رکھا ہے اس لیے یہ چیخ رہے ہیں

پارلیمنٹ میں‌جو ہوا،تحقیقات کروا کر مقدمہ درج کروائیں گے،سپیکر ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے چیمبر میں تمام پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا،ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جو پارلیمنٹ میں ہوا اس پر ایکشن لینا ہوگا،تمام ویڈیوز منگا لی ہیں اور اس پر ذمہ دار کا تعین کرنا ہے،میں اپنے آپ کو بدقسمت سمجھتا ہوں کہ 2014 میں ایک شخص اور اس کے کزن نے حملہ کیا،میں نے ان کے خلاف ایف آئی آر کروائی ،آج بھی جو اس کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف ایف آئی آر دیں گے ،اجلاس میں تمام پارٹیوں کے اراکین شریک ہوں،

تحریک انصاف چاہتی ہے انصاف کا نظام جلسے اور جتھے چلائیں،شیری رحمان

تمہارے جیسے کئی بھگتائے ہیں اُس خاتون وزیراعلیٰ نے، عطا تارڑ

وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے،مریم اورنگزیب

تنظیم کی کمی ہی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے، محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی کارکنان پر تنقید

پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو گیا، عطا تارڑ

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کنٹرول کرو یا حلیف ہونے کا اعتراف کرو، خواجہ آصف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات، بیٹ رپورٹرز کی شدید مذمت

پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں،پولیس پر پتھراؤ،شوفلاپ

عظٰمی بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں

Comments are closed.