کراچی میں بارش نااہلی کی سطح سے براہ راست متناسب ہے کہ وہ شہر جس کے پاس پانی نہیں ہے آج وہ پانی کے نیچے ہے

0
27

کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں رواں برس مون سون بارشوں کی وجہ سے سیہاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے آج جمعرات کی صبح سے شہر قائد میں ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ کراچی کے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

باغی ٹی وی : گزشتہ چند روز سے ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں شہر کے چھوٹے نالے ابل پڑے جبکہ ندیوں میں طغیانی کے باعث کا بارش کا پانی علاقوں میں داخل ہونے شہری چھتوں پر پناہ لینے یا نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

کراچی میں شادمان، لانڈھی، کورنگی، ملیر، ڈیفنس، عائشہ منزل، ناظم آباد، گلشن اقبال، لیاری سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں دریا کے مناظر پیش کرنے لگیں شاہراہ فیصل پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہونے سے لوگ شدید اذیت کا شکار ہوئے۔

کئی علاقوں میں نالے اور گٹر ابل پڑے جبکہ ناگن، پی ای ایس ایچ، نرسری اور ملحقہ علاقوں میں نالے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث مکینوں کا قیمتی سامان خراب ہوگیا جبکہ گلیوں اور سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں۔

شہر میں صدر اور ٹاور کے اطراف میں دفاتر اور دکانوں میں بھی پانی بھر گیا جبکہ سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی اور ملحق علاقوں میں تاابوں کی صورت پانی کھڑا ہے، اسی طرح شدید بارش کے نتیجے میں ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کازوے بند ہوگیا۔

اس کے علاوہ کراچی کے بڑے ہسپتالوں آغا خان اور ضیاالدین (ناظم آباد) میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے شہر بھر کے عوام مشکلات کا شکار ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ میں گزشتہ روز رین ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تیز بارش کے باعث کراچی میں پیدا ہونے والی صورتحال کو تباہ کن قرار دیا ہے تو وہیں شوبز شخصیات نے بھی اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اداکار یاسر حسین نے بارشوں کے نتیجے میں شہر کی حالت زار پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ کراچی ڈوب رہا ہے اور ذمے دار لوگ ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں کراچی کی باگ ڈور کسی ایک کے ہاتھ میں ہونی چاہیے جس سے سوال کیا جاسکے یہ شرمناک ہے جن کے گھروں میں پانی بھر گیا ہے خدا کرے ان کی آہ سے اعلیٰ عہدیداران کے محل بہہ جائیں۔

آر جے اور اداکار علی سفینہ نے طنزیہ ٹوئٹ میں لکھا کہ ماشااللہ کراچی میں بارش نااہلی کی سطح سے براہ راست متناسب ہے۔


فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا نے بھی اپنے ٹوئٹ میں ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا کہ یہ خیابان سحر ڈی ایچ اےہے پورا کراچی ان بارشوں سے متاثر ہوگیا ہے اگر ہمارا انفراسٹرکچر اور نکاسی آب کا نظام، منصوبہ بندی کے ساتھ بنایا گیا ہوتا تو بہت سی چیزوں کو بچایا جاسکتا تھا۔


انہوں نے مزید لکھا کہ امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں اس حوالے سے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے-


عاصم جوفا نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں پانی میں ڈوبے انڈر پاس کی ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا کہ اربن فلڈنگ کے دوران شہری محفوظ رہیں۔
https://www.instagram.com/p/CEYtOH9Jz36/?utm_source=ig_embed
اداکار اعجاز اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں شہریوں کو محفوظ رہنے کی تاکید کی۔
https://www.instagram.com/p/CEZVLwEJzR5/?igshid=xmw4up5pgga4
اعجاز اسلم نے اپنی ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ یا اللہ کراچی پر رحم فرما-


شنیرا اکرم نے دوبارہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کی حالت پر دکھ کا اظہار کیا انہوں نے لکھا کہ کراچی سے آنے والی فوٹیجز پر یقین نہیں کرسکتی کہ بائے پاس پانی سے بھرے ہیں شپ کنٹینرز اور گاڑیاں ہائی ویز پر تیر رہی ہیں بیک یارڈز پولز اور سڑکیں دریابن گئی ہیں وہ شہر جس کے پاس پانی نہیں ہے آج وہ پانی کے نیچے ہے میری دعائیں کراچی کے ساتھ ہیں۔


اداکار و میزبان فخر عالم نے اپنے ٹوئٹ میں پھر سے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ میرے خیال سے اب نکاسی آب کے ناقص نظام کے ذمہ دار کون ہے کا ڈائیلاگ ہم آئندہ سالوں میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے کیسے نمٹیں گے سے تبدیل ہونا چاہیے لیکن یقینی طور پر وہ لوگ جو نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے میں ناکام ہوگئے ان کی موسمیاتی پالیسی پر اعتبار نہیں کیاجاسکتا۔


فخر عالم نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بارش کے دوران کراچی کے شہریوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی محفوظ رہے ہماری دعائیں سب کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ شوبز ستارے مسلسل مون سون بارشوں کی وجہ سے کراچی کی تباہی کے حوالے سے پریشانی اور دکھ کا اظہار کر رہے ہیں ساتھ ہی وہ غم و غصے کی صورتحال میں حکومت پر تنقید بھی کر رہے ہیں-

کراچی میں مون سون بارشوں کی وجہ سے تباہی پرشوبز ستارے برہم

بارشوں کی وجہ سے کراچی کی حالت دیکھ کر شوبز شخصیات پریشان

کراچی تو ڈوبا ، شہر قائد میں کے الیکٹرک نے بھی اندھیر مچا دیا

کراچی کے جن علاقوں‌ میں‌ سب سے ز یادہ بارش ہوئی

پانی کی نذر ہوتا کراچی دیکھ کر وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے 2 ہفتوں کی خاموشی توڑ دی

بارش سے کراچی جیسے شہر میں لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی

کراچی بارش ، ملیر ندی پر قائم پل پانی میں بہہ گیا، سٹرکوں‌ نے دریاؤں کا روپ دھار…

کراچی پہلے ہی سیلاب زدہ ، بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان

وزیر اعلیٰ‌سندھ بھی کراچی کی سٹرکوں‌ پر

Leave a reply