وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اور ہم مل کر عید کی خوشیاں منائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو کورونا کا سامنا ہے اس لئے خود اور اپنے پیاروں کو اس وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے عید سادگی سے منائیں

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی ایثار اور قربانی کا نام ہے اور یہ دن ہمیں حضرت ابراہیمؑ کی اس عظیم قربانی کے یاد دلاتا ہے جو ہر سال مسلمان حضرت ابراہیمؑ کی سنت پرعمل کرتے ہوئے مناتے ہیں جو انہوں نے اﷲ تعالیٰ کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے اپنے سب سے پیارے بیٹے حضرت اسماعیلؑ کو اﷲ تعالیٰ کی راہ میں قربانی کے لئے پیش کیا تھا۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اس خوشی کے موقع پر ہمیں اپنے نادار اور ضرورت مند بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے اور دل کھول کر ان کی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت کی ابراہیمؑ کی عظیم قربانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اﷲ کی راہ میں جانی و مالی قربانی سے دریغ نہ کرنے والے ہمیشہ زندہ وجاوید رہتے ہیں۔

سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ عید کے اس موقع پر ہمیں مقبوضہ کشمیر کے اپنے ان بہن، بھائیوں کو یاد رکھنا ہے جو گزشتہ سال 5اگست سے بھارتی حکومت کے غیر آئینی اقدام کی وجہ سے محصور ہیں اور بنیادی ضروریات زندگی کے ساتھ ساتھ عبادات اور مذہبی فرائض کی ادائیگی سے محروم ہیں۔ بنیاد پرست مودی سرکار کے دور حکومت میں مقبوضہ کشمیر میں جمعہ اور عیدیں تک کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد،وزیراعظم نے ساتھ دیا اہم پیغام

پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جا رہی، سنت ابراہیمی کی ادائیگی، باغی ٹی وی کی طرف سے عید مبارک

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں کی خوشیاں اور دکھ سانجھے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب حق خوارادیت کے حصول کے لئے دی گئیں لازوال قربانیاں رنگ لائیں گئیں جب کشمیری عوام اور ہم مل کر عیدکی خوشیاں منائیں گے۔

خیال رکھیں،ہمارا کوئی ہمسایہ خوشی سے محروم نہ رہ جائے،چیئرمین سینیٹ کا عید پیغام

Leave a reply