وہ دن دور نہیں ہے جب اس نااہل وزیراعظم کو گھر بھیج دیں گے،بلاول

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے

کراچی بار ایسوسی ایشن کے جناح آڈیٹوریم میں شہید ذوالفقار علی بھٹو لائرز کلب کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ نظام کے خلاف نکلے ہیں،بےنظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف بھی الزامات لگے ہیں،ایسے الزامات ہمارے لیے نئے نہیں نہ ہم گھبراتے ہیں،وکلا نے ہمیشہ ہر محاذ پر ہمارا ساتھ دیا اور آگے بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےآئین اورجمہوریت کی سربلندی کےلیےتحاریک چلائیں،پیپلزپارٹی غیرجمہوری قوتوں کےخلاف کھڑی ہے،حکومتی انتقام کے خلاف آج بھی جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن لیڈر کو پارلیمان میں بولنے کی اجازت نہیں ہوگی تو ہمیں مجبورا نکلنا ہوگا،جب عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے تو ہم سڑکوں پر آئیں گے،جب تک آزاد نہیں ہوں گے، پارلیمان ربڑاسٹیمپ رہے گا، جب تک پارلیمان آزاد نہیں ہوگا، حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جب تک میڈیا اور پارلیمان آزاد نہیں ہوگا، حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی، سیاسی لیڈروں کا مستقبل تباہ نہیں کرنے دیں گے،قانون کا تحفظ ضروری ہے،ہم کہتے ہین کہ تم سیلکٹڈ ہو، جمہوریت، انسانی حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے، تاریخ میں اتنا نااہل، نالائق وزیراعظم نہیں ملا جو آج ہم بھگت رہے ہیں، وہ دن دور نہیں ہے جب اس نااہل وزیراعظم کو گھر بھیج دیں گے

Comments are closed.