وہی ہوا جو ہونا تھا، ن لیگی ق لیگ میں جانے لگے، ن لیگ کی بڑی وکٹ گر گئی

0
23

وہی ہوا جو ہونا تھا، ن لیگی ق لیگ میں جانے لگے، ن لیگ کی بڑی وکٹ گر گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ق لیگ نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی

چودھری پرویزالٰہی سے وہاڑی سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے فرخ منظور کی ملاقات ہوئی ہے،ن لیگ کے سابق ایم پی اے فرخ منظور ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شامل ہو گئے،

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنا اور مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، جنوبی پنجاب میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے تنظیم سازی کا عمل جاری ہے،عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا،عوامی مسائل کاحل ہماری سیاست کا مقصد ہے، ہمارے دورمیں جنوبی پنجاب کیلئےخصوصی پیکج دیئےگئے،

سابق ایم پی اے فرخ منظور کا کہنا تھا کہ قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہو کر ق لیگ میں شامل ہوئے ،ملاقات کرنے والوں نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا ہے

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

نواز شریف کے کہنے پرمیں نے یہ کام کیا،سر پر لوٹا کیوں رکھا؟ جلیل شرقپوری میدان میں آ گئے

مجھے کیوں نکالا؟ ن لیگ سے نکالے گئے رکن اسمبلی نے نعرہ لگا دیا

بزدار تو بڑا کھلاڑی نکلا، ن لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات،پنجاب کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

واضح رہے کہ نواز شریف پی ڈی ایم جلسوں میں اداروں کے خلاف باتیں کرتے ہیں اور مریم نواز کا بھی یہی رویہ ہے،بلاول زرداری نے ایک انٹرویو میں نواز شریف سے ثبوت مانگے تھے تا ہم ن لیگ کے ترجمان نے کہا کہ یہ کوئی عدالت نہیں کہ ثبوت دیئے جائیں،پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی نواز شریف کے بیانیہ کی حمایت کی ہے جس کی وجہ ن لیگی رہنما ن لیگ کو چھوڑ‌کر دیگر جماعتوں میں جا رہے ہیں ،نواز شریف کے اداروں کے خلاف بیانیے کو ن لیگ کے اندر بھی تسلیم نہیں کیا جا رہا.

Leave a reply