دوران ڈکیتی 2 خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی

crime karachi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں دوران ڈکیتی 2 خواتین سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، نواحی گاؤں 242 رب میں دوران ڈکیتی 2 خواتین سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ،6 نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ڈکیتی اور مبینہ زیادتی کا واقعہ زمیندار کے ڈیرے پر رہائش پذیر مزارعے اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ پیش آیا، ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں نے 2 خواتین کو بھی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ،پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان کے خلاف ڈکیتی کے الزام کی درخواست دی تھی جس پر مقدمہ بھی درج کیا گیا،ملزمان پر 2 خواتین سے زیادتی کا الزام بھی لگایا جس پر مقدمے میں زیادتی کی دفعات بھی شامل کرلی گئی ہیں متاثرہ خواتین کا میڈیکل بھی کروایا گیا لیکن میڈیکل رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئیں،متاثرہ خاندان کے شبہ پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے

یاد رہے کہ اسی نوعیت کا ایک واقعہ گزشتہ برس بھی پیش آیا جس میں بورے والا ساہوکا تھانے کی حدود میں 6 ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کے دوران 2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا

منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

دوسری جانب کراچی میں ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا ایک اور ہولناک واقعہ پیش آیا، سرجانی ٹائون میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر قیمتی سامان لوٹا اور لڑکی کو زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرارہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق سرجانی سیکٹر 7 اے میں رات گئے 3ملزمان گھرمیں داخل ہوئے، ملزمان نے اسلحے کے زور پر گھر کے افراد کو یرغمال بنایا، لوٹ مار کی اور سترہ سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

Comments are closed.