لفظ ’ویکسین‘ سال 2021 کا ’ورڈ آف دی ایئر‘ قرار

0
32

مریم ویبسٹر ڈکشنری نے لفظ ’ویکسین‘ کو سال 2021 کا ’ورڈ آف دی ایئر‘ قرار دیا ہے، ویکسین رواں برس سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ رہا۔

باغی ٹی وی: خبر رساں ادارے "فوربز” کے مطابق مریم ویبسٹر کے ایڈیٹر پیٹر سوکو لوسکی نے کہا کہ ’2021 میں ہر روز ہمارے ڈیٹا میں یہ لفظ بہت اوپر رہا میریم ویبسٹر ڈکشنری میں لفظ ویکیسن کی تلاش 2020 کے مقابلے میں رواں برس 600 فیصد بڑھی جب امریکہ میں ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔

پیٹر سوکولوسکی کا کہنا ہے کہ ’رواں برس اس لفظ کی تلاش 2019 کے مقابلے میں 1048 فیصد زیادہ رہی۔ ویکسین کی غیرمساوی تقسیم، ویکسین لگوانے میں ہچکچاہٹ، ویکسین پاسپورٹ اور ویکسین لگوانے جیسے موضوعات کی وجہ سے لوگوں کی اس لفظ میں دلچسپی رہی۔

ویکس آکسفورڈ انگلش ڈکشنری میں سال کا بہترین لفظ منتخب

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ کہانیاں بیان کرتا ہے۔ ایک کہانی یہ کہ ویکسین بہت تیزی سے بنا لی گئی اور دوسری کہانی میں پالیسی، سیاست اور سیاسی وابستگی جیسی بحث بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لفظ ویکسین ایک دن میں پیدا نہیں ہوا اس لفظ کا پہلا استعمال 1882 میں ہوا، بلکہ اس کے حوالے اس سے پہلے بھی ملتے ہیں۔ ویکسینیشن لفظ کے استعمال کا حوالہ 1714 سے ملتا ہے۔

پبلشنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ لفظ طبی اصطلاح اور نظریاتی تصادم دونوں میں یکجا طور پر خاص اہمیت رکھتا ہے اور ویکسین لفظ وبا میں زندگیوں کی ممکنہ واپسی کی علامت بھی سمجھا جا سکتا ہے۔

کورونا وائرس کی ویکسنیزاومیکرون ویرئنٹ پر موثر نہیں ہوں گی، سی ای او موڈرنا نے ڈرا کردنیا کی امیدیں…

وبائی مرض کے آغاز سے ہی دنیا بھر کے لوگوں کی اس لفظ میں دلچسپی بہت زیادہ رہی ہے، لوگ فارمیسیوں میں دستیاب ہونے سے پہلے ہی ویکسین کی فنڈنگ، ترقی اور تقسیم کے بارے میں اچھی طرح سے سرچ کرنا چاہتے تھے۔

دیگر ڈکشنریز ایک کمیٹی کے ذریعے ’ورڈ آف دی ایئر‘ منتخب کرتی ہیں، جبکہ ویبسٹر کا انتخاب اس بات پر ہوتا ہے کہ کسی لفظ کو کتنا تلاش کیا گیا لفظ ویکسین کے بعد مریم ویبسٹر ڈکشنری پر جن الفاظ کو بہت تلاش کیا گیا ان میں انسریکشن، انفراسٹرکچر، پرزروینس اور نو میڈ شامل ہیں یہ کمپنی 2008 سے ورڈ آف دی ایئر کا انتخاب کر رہی ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ لفظ ویکس کو آکسفورڈ انگلش ڈکشنری میں سال کا بہترین لفظ منتخب کیا تھا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کوویڈ کی وجہ سے 2021 میں ویکسین سے متعلق الفاظ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ جس میں ڈبل ویکسڈ، ان ویکسڈ اور اینٹی ویکسیر سبھی کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ۔

آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کی سینئر ایڈیٹر نے بتایا کہ ویکس لفظ کی تاریخ کم از کم 1980 کی دہائی تک جاتی ہے لیکن اس سال سے پہلے اسے شاذ و نادر ہی استعمال کیا گیا تھا۔

حمل کے دوران کورونا ویکسین لگوانا محفوظ ہے یا نہیں؟،نئی تحقیق کے نتائج سامنے آگئے

Leave a reply