شوکت ترین کےرابطے کام کرنےلگے:ورلڈ بینک کےکنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات،اہم ہوئی بات

0
28

اسلام آباد:شوکت ترین کےرابطے کام کرنےلگے:ورلڈ بینک کےکنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات،اہم ہوئی بات،اطلاعات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین سے اہم شخصیات نے رابطے کرنے شروع کردیئے ہیں اوراس سلسلے میں پہلی اہم ملاقات عالمی بنیک کے نمائندے نے کی ہے ،

اس اہم ملاقات میں عالمی بینک کے نمائندے نے وزیر خزانہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اوراس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان مشکلات سے نکلے گا

اس موقع پرعالمی بینک کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ اکنامک ایڈوائزری کونسل قلیل، وسط اور طویل المدتی منصوبوں میں معاونت کرے گی

اس موقع پر انہوں نے ورلڈ بینک کی مشاورت سے گورننس اور اقتصادی بحالی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زوردیا

اس اہم موقع پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے ورلڈ بینک کی جانب سے بر وقت فنانشل سپورٹ کی تعریف کی ، اہم ملاقات میں گورننس اور سروس ڈیلیوری کے منصوبوں کی ادارہ جاتی اصلاحات پر گفتگوہووئی

Leave a reply